ارسطو
From Wikipedia, the free encyclopedia
ارسطو (انگریزی: Aristotle) (یونانی: Ἀριστοτέλης Aristotélēs، تلفظ [aristotélɛːs]; یونانی تلفظ: آرستوتیلیس؛ 384–322 ق م) یونان کے ممتاز فلسفی، مفکر، جامع العلوم، اور ماہر منطق تھے، جنھوں نے افلاطون جیسے استاد کی صحبت پائی اور سکندر اعظم کے استاد رہے۔ وہ فلسفے میں مشائی مکاتب فکر کے بانی ہیں- انھوں نے فلسفے کے ساتھ ساتھ کئی مضامین پر کتابیں لکھیں جن میں طبیعیات، حیاتیات، حیوانیات، شاعری، ڈراما، موسیقی، نفسیات، معاشیات، لسانیات، سیاسیات اور ارضیات شامل ہیں۔ ارسطو نے اپنے سے پہلے موجود فلسفیانہ نظریات کا ایک پیچیدہ اور جامع نچوڑ پیش کیا۔ یہ ان کی تعلیمات ہی تھی جن سے مغرب نے اپنا فکری لغت اور تحقیق کرنے کا طریقہ حاصل کیا۔ جس کے نتیجے میں ان کے فلسفہ کا ہر مغربی علم پر ایک منفرد اثر موجود ہے اور آج بھی مباحثوں کا موضوع بنا ہوا ہے۔
ارسطو | |
---|---|
(قدیم یونانی میں: Ἀριστοτέλης)[1] | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 384 ق مء [2][3][4][5][1] استاگیرا [1] |
وفات | سنہ 322 ق مء [2][3][4][6][1] |
وجہ وفات | آنتوں کی بیماری [7] |
مدفن | استاگیرا [8][9][10] |
طرز وفات | طبعی موت [11]، خود کشی [6] |
رہائش | ایتھنز (366 ق.م–347 ق.م) ایتھنز (335 ق.م–323 ق.م)[12] |
نسل | یونانی [11] |
استعمال ہاتھ | بایاں |
عارضہ | ہکلاہٹ مرگی [13] |
زوجہ | پاتھیاس [11] |
ساتھی | ہرپیلس [11] |
اولاد | نیکوماچس [11]، پاتھیاس |
والد | نیکوماچس [11] |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | اکادمی [11] |
استاذ | افلاطون [15][11] |
تلمیذ خاص | سکندر اعظم [11]، ثاوفرسطس [11][16][17]، ارسطکاس [18]، مینو |
پیشہ | ماہر حیاتیات [11]، ماہر کونیات [11]، منطقی [11]، ماہر حیوانیات [11]، ادبی نقاد [11]، ریاضی دان [11]، ماہر حیاتی اخلاقیات [11]، ماہر علمیات [11]، سیاسی فلسفی [11]، جامع العلوم [11]، زبان کا فلسفی [11]، مصنف [19][11][20][21]، فلسفی [22][11][23]، ماہر فلکیات [11]، جغرافیہ دان [11]، معلم [24][11]، اتالیق [25][26][27][11]، ماہر علم الوجود ، طبیعیات دان |
پیشہ ورانہ زبان | قدیم یونانی [11][28] |
شعبۂ عمل | فلسفہ [11]، قدرتی فلسفہ |
کارہائے نمایاں | سیاست ، طبیعیات ، بوطیقا ، ایتھنز کا آئین |
مؤثر | افلاطون [11]، سقراط ، ہیراکلیطس ، بارامانیاس ، دی مقراطیس ، اناکسی میندر ، ایپیکور ، بقراط ، امپی دوکلیز |
تحریک | مشائیت [11] |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ان کی زندگی کے بارے میں بہت کم معلومات موجود ہے۔ ارسطو شمالی یونان کے شہر استاگیرا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد نیکوماچس کا انتقال ہو گیا جب ابھی ارسطو بچے تھے۔ سترہ یا اٹھارہ سال کی عمر میں انھوں نے افلاطون کی اکادمی میں داخلہ لیا اور وہاں سینتیس سال کی عمر تک تعلیم حاصل کی۔ افلاطون کی وفات کے کچھ وقت بعد آپ نے ایتھنز چھوڑا اور مقدونیہ کے فلپ دوم کی گزارش پر اس کے بیٹے سکندر اعظم کو تعلیم دی۔