عاصم منیر
پاکستانی جنرل / From Wikipedia, the free encyclopedia
سید عاصم منیر احمد شاہ ہلالِ امتیاز، ایک پاکستانی فور سٹار رینک کے جنرل اور موجودہ چیف آف آرمی سٹاف ہیں، [1] آرمی چیف کے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے وہ جی ایچ کیو میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل کمانڈ کر رہے تھے۔ [2] انھوں نے 17 جون 2019ء سے 6 اکتوبر 2021ء تک گوجرانوالہ میں XXX کور (پاکستان) کی کمانڈ کی۔ [3] انھوں نے آئی ایس آئی کے 23 ویں ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں یہاں تک کہ ان کی جگہ16 جون 2019ء کو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تعینات کیا گیا۔[4] منیر نے افسران کی تربیت گاہ ، منگلا میں کیڈٹ کی حیثیت سے اپنی کارکردگی پر "اعزازی تلوار" حاصل کی۔[5] وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے انھیں 24 نومبر 2022ء کو 3 سال کی مدت کے لیے 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر مقرر کیا۔
اجمالی معلومات عاصم منیر, معلومات شخصیت ...
عاصم منیر | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | سنہ 1968ء (عمر 55–56 سال) راولپنڈی | ||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
مناصب | |||||||
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس | |||||||
برسر عہدہ 25 اکتوبر 2018 – 15 جون 2019 | |||||||
| |||||||
سربراہ پاک فوج | |||||||
آغاز منصب 29 نومبر 2022 | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | پاکستان ملٹری اکیڈمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی، پاکستان آفیسرز ٹریننگ سکول | ||||||
تعلیمی اسناد | ماسٹر آف فلسفہ | ||||||
پیشہ | فوجی افسر | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
عہدہ | جنرل | ||||||
کمانڈر | ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس | ||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم |
بند کریں