کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج
پاکستان آرمی کا پریگیڈ اور ڈویژن سطح کے لئے سٹاف افسران تیار کرنے کا ادارہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
"'کمانڈ اینڈسٹاف کالج کوئٹہ"' پاکستان آرمی کے قدیم ترین اور اہم ترین اداروں میں سے ایک ہے، جو پاکستان آرمی کے میجر کے رینک یا عہدے کے افسران کو تقریباً ایک سالہ کورس میں بریگیڈیئر رینک تک ترقی کے لیے ضروری تعلیم سے مرصع کرتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ ادارہ اتحادی ممالک کے میجر سے کرنل رینک تک کے افسران کو بھی تربیت فراہم کرتا ہے۔ کورس کی مدت تقریباً ایک سال ہے اور اسے اسٹاف کورس کہا جاتا ہے۔ موجودہ پالیسی کے مطابق محض یہاں سے فارغ التحصیل طالب علم ہی لیفٹینینٹ کرنل سے آگے ترقی پا سکتے ہیں۔
اجمالی معلومات شعار, قسم ...
شعار | "پیر شو بیا موز سعدی" |
---|---|
قسم | Constituent college of the نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد |
قیام | 1905 |
کمانڈانٹ | میجر جنرل سہیل احمد خان، ہلال امتیاز ملٹری |
تدریسی عملہ | 50 افسران |
طلبہ | 400 فوجی افسران |
مقام | کوئٹہ، پاکستان |
ویب سائٹ | http://www.cscquetta.com/ |
بند کریں