ریچھ
From Wikipedia, the free encyclopedia
ایک چوپایہ پستانیہ جانور ہے۔ دنیا بھر کی اس کی تقریباًً آٹھ اقسام پائی جاتی ہیں۔ ان کی بستیوں کی بڑی تعداد شمالی نصف کرہ میں جبکہ کچھ بستیاں جنوبی نصف کرہ میں بھی موجود ہیں۔ اس کے نر کو اُردو میں ریچھ اور مادہ کو ریچھنی کہا جاتاہے۔ ریچھ زیادہ تر براعظم شمالی امریکا، جنوبی امریکا، یورپ اور ایشیا میں پائے جاتے ہیں۔ دورِ حاضر کے جدید ریچھ عام طور پر بڑے جسم، چھوٹی ٹانگوں، قدرے بڑی تھوتھنی، جھبرے بال، زمین پر ٹکاکر چلنے والے ہاتھ اور پنچے اور ایک چھوٹی دم کے حامل ہوتے ہیں۔ قطبی ریچھ زیادہ تر گوشت خور ہوتے ہیں جبکہ دیوقامت پانڈا کی خوراک بانس ہوتی ہے جبکہ باقی ماندہ چھ اقسام ہمہ خورہوتی ہیں اور ان کی خوراک میں زیادہ تر چھوٹے جانور اور پودے شامل ہیں۔
اجمالی معلومات اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف ریچھ, اسمیاتی درجہ ...
ریچھ | |
---|---|
اسمیاتی درجہ | خاندان [1][2][3][4] |
جماعت بندی | |
طبقہ: | گوشت خور |
جنس: | ریچھخن |
سائنسی نام | |
Ursidae[1][2][3][4][5][6] Gotthelf Fischer von Waldheim ، 1817 | |
خريطة إنتشار الكائن | |
| |
درستی - ترمیم |
بند کریں