دروز
ایک علاقائی مذہبی گروہ جو عربی زبان بولتا ہے۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
دروز یا حاکمیہ شامی نسل کے باطنی اسماعیلی شیعوں کا فرقہ ہے۔ ان کی تعداد بیسویں صدی کے وسط میں دو لاکھ تھی۔ یہ زیادہ تر شام کے متفرق حصوں میں رہتے ہیں۔ بالخصوص جبال، لبنان غربی، جبال شرقی اور حواران میں۔ ان میں سے زیادہ تر زراعت پیشہ اور زمیندار لوگ ہیں۔ دروزی مختلف اقوام مثلاً کرد، مارڈی عرب اور کم تہذیب یافتہ قبیلوں پر مشتمل ہیں۔ جنوبی لبنان میں گیارھویں صدی عیسوی میں مختلف اسلامی اور نسلی گروہ داخل ہوئے۔ مثلاً شیعہ، اسروری، ایرانی اور عربی وغیرہ۔ ان سب کے مل جل جانے سے دروزی جماعت وجود میں آئی۔ دروزیوں کے ظہور کے بعد کوہستان لبنان کی تاریخ مارونیوں اور دروزیوں کے تعلقات کے گرد گھومنے لگی۔
اجمالی معلومات کل آبادی, بانی ...
دروز ستارہ | |
کل آبادی | |
---|---|
1,000,000 سے 2,500,000 تک | |
بانی | |
دروزی، حمزہ بن علی بن احمد اور حاكم بأمر الله | |
اہم آبادی والے علاقے | |
سوریہ | 700,000[1] |
لبنان | 250,000[1] |
اسرائیل | 125,300[2] |
اردن | 20,000[3] |
مشرق وسطی کے باہر | 100,000 |
ریاستہائے متحدہ | 20,000[4] |
کینیڈا | 10,000 |
وینیزویلا | 5,000 |
آسٹریلیا | 3,000[5] |
کولمبیا | 3,000 |
برطانیہ | 1,000 |
مذاہب | |
موحدین دروز | |
کتابیں | |
قرآن، رضا الحکمہ (مراسلہ حکمت) | |
زبانیں | |
عربی انگریزی عبرانی (اسرائیل میں) فرانسیسی (لبنان میں اور شام) ہسپانوی زبان (کولمبیا میں اور وینیزویلا) |
بند کریں