یوم پاکستان
پاکستان کا قومی دن / From Wikipedia, the free encyclopedia
یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ اس دن یعنی 23 مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان ، جسے قرارداد لاہور بھی کہا گیا تھا، پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ اس دن "23 مارچ" پورے پاکستان میں عام تعطیل ہوتی ہے۔
اجمالی معلومات یوم پاکستان, منانے والے ...
یوم پاکستان | |
---|---|
جے ایف 17 تھنڈر طیارے | |
منانے والے | پاکستان |
قسم | قومی |
تقریبات | پریڈ، قومی تمغوں پر مشاورت |
تاریخ | 23 مارچ |
تکرار | سالانہ |
بند کریں
اور 23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین اپنایا گیا اور یوں مملکت پاکستان پہلا اسلامی جمہوریہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا۔