کورونا وائرس
وائرس گروہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
زیر نظر مضمون وائرس گروپ کے بارے میں ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ وبا کے لیے کورونا وائرس کی وبا، 2019ء - 2020ء دیکھیے۔
کورونا وائرس یا کرونا وائرس (انگریزی: Coronavirus) ایک وائرس گروپ ہے جس کے جینوم کی مقدار تقریباً 26 سے 32 زوج قواعد تک ہوتی ہے۔[8]یہ وائرس ممالیہ جانوروں اور پرندوں میں مختلف معمولی اور غیر معمولی بیماریوں کا سبب بنتا ہے، مثلاً: گائے اور خنزیر کے لیے اسہال کا باعث ہے، اسی طرح انسانوں میں سانس پھولنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ عموماً اس کے اثرات معمولی اور خفیف ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات کسی غیر معمولی صورت حال میں مہلک بھی ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاج یا روک تھام کے لیے اب تک کوئی تصدیق شدہ علاج یا دوا دریافت نہیں ہو سکی ہے۔[9] کورونا وائرس، جسے کووڈ 19 (COVID-19) کا نام دیا گیا ہے،اس سے مراد 2019 میںکورونا وائرس انفیکشن سے پیدا ہونے والا نمونیا ہے۔
اجمالی معلومات اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف کورونا وائرس, اسمیاتی درجہ ...
کورونا وائرس | |
---|---|
، | |
کورونا وائرس سارس کووی 2 کی چار لاکھ گنا بڑی تصویر۔ | |
اسمیاتی درجہ | ذیلی خاندان [1][2][3][4][5][6] |
جماعت بندی | |
مملکت اعلی | حیویات |
ڈومین | وائرس |
خاندان | کورونا ویریدی |
سائنسی نام | |
Orthocoronavirinae[1][2][3][4][5][6][7] | |
| |
درستی - ترمیم |
بند کریں