ژاں ژاک روسو
From Wikipedia, the free encyclopedia
ژاں ژاک روسو (1712ء - 1778ء) (فرانسیسی:jean-jacques rousseau) انسانی مساوات کا مبلغ جینوا (Geneva) کا ایک فلسفی اور انشا پرداز، جس کی تحریریں فرانس میں انقلاب برپا کرنے کا سبب بنیں۔ جینوا میں پیدا ہوا۔ جوانی میں وطن کو خیر باد کہہ دیا اور آوارہ گردی اختیار کی۔ ایک معزز خاتون مادام وارنس کی سرپرستی میں موسیقی، فلسفے اور سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔ 1760ء میں ایک مضمون سائنس اور آرٹ کا اثر اخلاق پر لکھا۔ یہ مضمون بہت مشہور ہوا۔ دوسرے سال ناول ایملی لکھا جس میں تعلیم کے اصولوں او طریقوں پر بحث کی۔ 1762ء میں معاہدہ عمرانی لکھی جس میں حکومت اور معاشرے کے اصولوں پر تبصرہ کیا۔ وہ کہتا ہے کہ انسان فطری طور پر آزاد اور نیک پیدا ہوا ہے لیکن معاشرہ اسے بدی میں مبتلا کر دیتا ہے۔ اسے رومانیت کا بانی بھی سمجھا جاتا ہے۔
اجمالی معلومات ژاں ژاک روسو, (فرانسیسی میں: Jean-Jacques Rousseau) ...
ژاں ژاک روسو | |
---|---|
(فرانسیسی میں: Jean-Jacques Rousseau) | |
روسو 1753میں، مصور | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 جون 1712(1712-06-28) جنیوا |
وفات | 2 جولائی 1778(1778-70-20) (عمر 66 سال) ارمينوويل، فرانس |
وجہ وفات | بندش قلب |
مدفن | پانتھیون |
طرز وفات | طبعی موت |
رہائش | ٹیورن سٹیفورڈشائر (22 مارچ 1766–1 مئی 1767) |
شہریت | فرانس [1] |
مذہب | پروٹسٹنٹ [2]، کیتھولک ازم [2]، پروٹسٹنٹ [2] |
عارضہ | مرگی [3] |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلسفی [4]، ماہر نباتیات ، نغمہ ساز [4]، کوریوگرافر ، مصنف [5][6]، ماہر موسیقیات ، ادیب ، ناول نگار [4]، آپ بیتی نگار ، موسیقی کا نظریہ ساز ، ماہر تعلیم ، فطرت پسند ، ڈراما نگار ، ماہر سیاسیات [7]، مضمون نگار [4] |
مادری زبان | فرانسیسی |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی [8][9] |
شعبۂ عمل | نباتیات |
کارہائے نمایاں | ایملی ، معاہدہ عمرانی ، اعترافات |
تحریک | معاہدہ عمرانی |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
بند کریں