1948ء کی عرب اسرائیلی جنگ
From Wikipedia, the free encyclopedia
1948ء میں ریاست اسرائیل کے قیام کے ساتھ ہی عرب اور اسرائیلی میں پہلی بار ایک دوسرے سے ٹکرائے اور اس ٹکراؤ کو عرب اسرائیل جنگ 1948ء کا نام دیا گیا جبکہ اسرائیلی اسے "جنگ آزادی" کہتے ہیں۔ اسرائیل نے فلسطین پر قابض ہوتے ہی علاقے کی عرب اقلیت پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے جس کی وجہ سے عربوں کو مجبوراً اپنا وطن چھوڑنا پڑا۔ بے خانماں عربوں کی تعداد جلد ہی 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔ عرب پوری طرح مسلح یہودی دستوں کا مقابلہ نہ کرسکے اور 15 مئی 1948ء تک اندرون فلسطین عربوں کی مزاحمت ختم ہو گئی۔ 14 اور 15 مئی کی درمیانی شب 12 بجے یہودیوں نے تل ابیب میں ریاست اسرائیل کے قیام کا اعلان کر دیا۔
اجمالی معلومات
عرب اسرائیل تنازع |
عرب اسرائیل جنگ 1948 • سوئز بحران • 6 روزہ جنگ • جنگ استنزاف • جنگ یوم کپور • جنوبی لبنان تنازع 1978 • جنگ لبنان 1982 • جنوبی لبنان تنازع 1982-2000 • انتفاضہ اول • جنگ خلیج • الاقصی انتفاضہ • 2006 اسرائیل لبنان تنازع |
بند کریں
اجمالی معلومات عرب اسرائیل جنگ 1948ء بسلسلۂ: عرب اسرائیل جنگیں, سلسلہ ...
عرب اسرائیل جنگ 1948ء بسلسلۂ: عرب اسرائیل جنگیں | |||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
سلسلہ 1948ء کی عرب اسرائیلی جنگ | |||||||||||
عمومی معلومات | |||||||||||
| |||||||||||
متحارب گروہ | |||||||||||
مصر شام اردن لبنان سعودی عرب عراق جیش الجہاد المقدس عرب لبریشن آرمی |
اسرائیل | ||||||||||
قائد | |||||||||||
گلب پاشا عبدالقادر الحسینی حسن سلامہ فوزی القاؤقجی |
یاکوو ڈوری یگائل یاڈن | ||||||||||
قوت | |||||||||||
مصر:10 تا 20 ہزار عراق: 5 تا 81 ہزار شام: ڈھائی تا 5 ہزار اردن:6 تا 12 ہزار لبنان: ایک تا دو ہزار سعودی عرب:800 سے 1200 عرب لبریشن آرمی:3 ہزار 500 تا 6 ہزار |
ابتدائی طور پر 29 ہزار 677، مارچ 1949ء تک 115،000 | ||||||||||
نقصانات | |||||||||||
نامعلوم (5 سے 15 ہزار کے درمیان) | 6 ہزار 373 ہلاکتیں (4 ہزار فوجی اور 2 ہزار 400 شہری) | ||||||||||
درستی - ترمیم |
بند کریں
عربوں نے اس ریاست کو تسلیم کرنے انکار سے کر دیا اور مصر، شام، اردن، لبنان اور عراق کی افواج نے اسرائیل پر حملہ کر دیا۔ یہ جنگ 1949ء کے امن معاہدوں کے تحت ختم ہو گئی۔