جامعہ اوکسفرڈ
اوکسفرڈ، انگلینڈ مملکت متحدہ میں واقع ایک مشہور قدیم جامعہ ہے۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
اوکسفرڈ (University of Oxford) دریائے آکس کے کنارے، انگلستان کا ایک شہر ہے۔ اس کے معنی (دریائے آکس کا گھاٹ) کے ہیں۔ اس جگہ انگلستان کا مشہور اور قدیم دار العلوم واقع ہے۔ اس کی بنیاد قدیم زمانے میں رکھی گئی تھی۔ لیکن منظم تدریس کا آغاز 1133ء سے ہوا جب پیرس کے رابرٹ پولین نے یہاں تدریس کا سلسلہ شروع کیا۔ اس نے یونیورسٹی کی صورت 1163ء میں اختیار کی۔ اس میں اٹھائیس کالج ہیں جن کی اقامت گاہیں بھی ہیں۔ لیکن تدریس کا تمام کالجوں کے مشترکہ لیکچروں کی صورت میں ہوتی ہے۔ اورکالجوں کے ٹیوٹر اپنی اپنی اقامت گاہوں پر بھی تعلیمی رہنمائی کرتے ہیں۔ اوکسفرڈ یونیورسٹی کی شہرہ آفاق بوڈیلین لائبریری دنیا بھر کی سب سے بڑی لائبریری ہے۔ اس کی مزید توسیع 1946ء میں جدید بوڈیلین لائبریری کی شکل میں ہوئی۔
اجمالی معلومات جامعہ اوکسفرڈ, معلومات ...
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات | ||||
تاسیس | 1096[1] | |||
محل وقوع | ||||
إحداثيات | 51°45′18″N 1°15′18″W | |||
شہر | اوکسفرڈ | |||
الرمز البريدي | OX1 2JD[2] | |||
ملک | انگلینڈ، برطانیہ | |||
شماریات | ||||
طلبہ و طالبات | 22,116[3] (سنة ؟؟) | |||
عضوية | ORCID (اکتوبر 2023)[4][5] آرکائیو (2021)[6] | |||
رنگ | Oxford Blue[7] | |||
ویب سائٹ | ox.ac.uk | |||
درستی - ترمیم |
بند کریں