انٹاریو
From Wikipedia, the free encyclopedia
انٹاریو (انگریزی:Ontario) کینیڈا کا ایک صوبہ ہے جو اس کے مرکز میں واقع ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ سب سے بڑا ہے اور رقبے کے لحاظ سے کیوبیک کے بعد دوسرے نمبر پر آتا ہے (نُنا وُت اور شمال مغربی ریاست سے اس کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا جو ریاستیں ہیں، صوبہ جات نہیں)۔ اونٹاریو کی سرحدیں مغرب میں مینی ٹوبا، مشرق میں کیوبیک کے صوبہ جات سے اور امریکی ریاستوں مشی گن، نیویارک اور منیسوٹا سے ملتی ہیں۔ امریکا سے ملنے والی اونٹاریو کی زیادہ تر سرحد قدرتی ہے اور یہ لیک آف وڈز سے شروع ہوتی ہے اور چار عظیم جھیلوں : جھیل سپیریئر، ہیورون، ایری اور اونٹاریو (جس کے نام پر اس صوبے کا نام رکھا گیا ہے) سے ہوتی ہوئی گذرتی ہے اور پھر دریائے سینٹ لارنس کے ساتھ چلتی ہے۔ اونٹاریو کینیڈا کا وہ واحد صوبہ ہے جو ان چاروں عظیم جھیلوں سے ملا ہوا ہے۔
انٹاریو | |
---|---|
(انگریزی میں: Ontario)[1](فرانسیسی میں: Ontario)[1] | |
، | |
پرچم | نشان |
منسوب بنام | جھیل انٹاریو |
نعرہ | (لاطینی میں: Ut incepit fidelis sic permanet) |
تاریخ تاسیس | 1 جولائی 1867 |
نقشہ | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | کینیڈا [2] [3][4] |
دار الحکومت | ٹورانٹو |
تقسیم اعلیٰ | کینیڈا |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 50°N 85°W [5] |
رقبہ | |
آبادی | |
کل آبادی | |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | مشرقی منطقۂ وقت ، وسطی منطقۂ وقت ، متناسق عالمی وقت−05:00 |
سرکاری زبان | انگریزی |
رمزِ ڈاک | |
آیزو 3166-2 | CA-ON |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 6093943 |
درستی - ترمیم |
اونٹاریو کا دار الخلافہ ٹورانٹو ہے۔ ٹورانٹو کینیڈا کا سب سے بڑا شہر ہے۔ کینیڈا کا دار الحکومت اوٹاوا بھی اونٹاریو میں ہی واقع ہے۔ 2006 کی مردم شماری سے ظاہر ہوا ہے کہ 12160282 یعنی ایک کروڑ اکیس لاکھ ساٹھ ہزار دو سو بیاسی افراد اس صوبے میں رہتے ہیں۔ یہ تعداد کل ملکی آبادی کا ساڑھے اڑتیس فیصد ہے۔
اس صوبے کا نام جھیل اونٹاریو سے نکلا ہے جو ایک مقامی زبان (ہُرون) کا لفظ سمجھا جاتا ہے اور جس کا مطلب عظیم جھیل ہے۔ ایک اور ممکنہ ماخذ سکاناڈاریو لفظ (ایروکویان زبان) کا بھی ہو سکتا ہے جس کا مطلب خوبصورت پانی ہے۔ نیو برنزوک، نووا سکوشیا اور کیوبیک کے ساتھ، اونٹاریو کینیڈا کے ان ابتدائی چار صوبوں میں سے ایک ہے جنھوں نے یکم جولائی، 1867 کو برطانوی شمالی امریکا کے معاہدے کے تحت ایک قوم کی شکل اختیار کی تھی۔
اونٹاریو کینیڈا کا سب سے اہم اور بڑا مینوفیکچرنگ والا صوبہ ہے اور کل قومی مصنوعات کا پچاس فیصد سے زائد حصہ یہاں تیار ہوتا ہے۔