انقلاب روس
سرمایہ دارانہ نظام کے ردعمل کے نتائج اشتراکیت کی نظریہ اور عمل میں لانے کے مراحل_ / From Wikipedia, the free encyclopedia
انقلاب روس ،(روسی زبان: Октябрьская революция، اکتیابرساکایا ریوولیوشیا) جسے بالشویک انقلاب، اکتوبر انقلاب یا سویت انقلاب بھی کہا جا تا ہے ، عالمی تاریخ کا پہلا کامیاب سوشلسٹ انقلاب تھا جو کلاسیکی مارکسیت سطور پر استوار ہوا ۔ اسے روس میں لینن اور ٹراٹسکی کی قیادت میں بالشویک پارٹی نے بر پا کیاجس نتیجے میں یونائیٹڈ سوشلسٹ سوویت یونین(USSR)کی بنیاد رکھی گئی۔ اُس وقت زارشاہی روس میں نافذ پرانے کیلنڈر کے مطابق انقلابی سرکشی کا آغاز 25 اکتوبر (نئے کیلنڈر کے مطابق 7 نومبر) کی شام کو ہوا اور بالشویکوں کا اقتدار پر قبضہ 25 اور 26 اکتوبر کی درمیانی رات کو ہوا۔ [1] اس انقلاب کے نتیجے میں پہلے مرتبہ محنت کشوں اور مظلوموں کی حکومت قائم ہوئی اور اس انقلاب نے پوری دنیا پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ ان واقعات کا براہ راست مشاہدہ کرنے والے امریکی صحافی جان ریڈ نے اپنی تصنیف میں انقلاب کے بارے میں لکھا کہ،’’کوئی بالشویزم کے بارے میں کچھ بھی سوچے، یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ انقلابِ روس انسانیت کی تاریخ کے عظیم ترین واقعات میں سے ایک ہے اور بالشویکوں کا اقتدار عالمگیر اہمیت کا حامل ہے۔‘‘[2]