2018ء فیفا عالمی کپ
عالمی فٹبال ٹورنامنٹ / From Wikipedia, the free encyclopedia
2018ء فیفا عالمی کپ 21 واں فیفا عالمی کپ تھا۔ یہ ٹورنامنٹ جدول کے مطابق روس میں 14 جون سے 15 جولائی 2018ء تک جاری رہا۔[2]
Чемпионат мира по футболу FIFA 2018 Chempionat mira po futbolu FIFA 2018 | |
---|---|
2018ء فیفا عالمی کپ رسمی لوگو | |
ٹورنامنٹ کی تفصیل | |
میزبان ملک | روس |
تاریخ | 14 جون – 15 جولائی |
ٹیمیں | 32 (5 اتحادیوں سے) |
میدان | 12 (11 میزبان شہروں میں) |
سیمی فائنل کھیلنے والے | |
فاتحین | فرانس (2 بار) |
دوسرے درجہ پر | کرویئشا |
تیسرے درجہ پر | بلجئیم |
چوتھے درجہ پر | انگلستان |
اعداد و شمار | |
کل مقابلے | 64 |
گول | 169 (2.64 فی میچ) |
تماشائی | 3,031,768 (47,371 فی میچ) |
زیادہ گول کرنے والا | ہیری کین (6 گول)[1] |
بہترین کھلاڑی | لوکا مودریچ[1] |
بہترین نوجوان کھلاڑی | کلیان مباپے[1] |
بہترین گول کیپر | تیبو کورتوا[1] |
منصفانہ کارکردگی اعزاز | ہسپانیہ[1] |
یہ عالمی کپ مشرقی یورپ میں منعقد ہونے والا پہلا اور یورپ میں منعقد ہونے والا گیارھواں عالمی کپ تھا، اکیسویں صدی میں جرمنی میں ہونے والے 2006ء کے ٹورنامنٹ کے بعد یہ دوسرا فیفا عالمی کپ تھا جو یورپ میں منعقد ہوا۔ وقت کے بہتر انتظام کے لیے تمام میدان یورپی روس کے علاقوں میں تھے۔
عالمی کپ میں کل 32 ممالک کی ٹیمیں شریک ہوئیں، جن میں سے 31 ٹیمیں باقاعدہ اہلیت کے مقابلوں کے بعد یہاں تک پہنچیں، جب کہ میزبان ملک، روس کی ٹیم اصول کے مطابق اس کی اہل تھی۔ ان 32 ٹیموں میں سے 20 ٹیمیں وہ تھیں جو 2014ء فیفا عالمی کپ میں بھی شریک ہوئیں، بشمول جرمنی جو اس عالمی کپ کا فاتح بنا۔ جب کہ آئس لینڈ اور پاناما دونوں ممالک پہلی بار فیفا عالمی کپ میں شرکت کی۔ 11 شہروں کے 12 میدانوں پر کل 64 مقابلے ہوئے، جب کہ آخری یعنی فائنل مقابلہ ماسکو کے لوژنئکی اسٹیڈیم میں 15 جولائی کو ہوا فرانس قومی فٹ بال ٹیم اور کرویئشا کی ٹیمون میں مابین ہوا، جس میں فرانس نے 4 گول کیے اور کوریئشا نے 2، یوں فرانس 2018ء فیفا عالمی کپ کا فاتح بن گیا۔