کورونا وائرس بیماری
ایک بیماری جو کہ اکیسویں صدی پوری دنیا میں پھیل گئی / From Wikipedia, the free encyclopedia
کورونا وائرس بیماری (انگریزی: Coronavirus disease) (مخفف: کووڈ، COVID) /ˈkoʊvɪd[invalid input: '،_']ˈkɒvɪd/)،[2][3][4]، کورونا وائرس تنفسی سنڈروم، کورونا وائرس نمونیا، کورونا وائرس فلو اور قبیل کی دیگر بیماریاں کورونا وائرس (CoV) خاندان کے کسی بھی وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ کورونا وائرس سے مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جن میں سیویر رسپیریٹری سنڈروم (SARS)، مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم (MERS)[5] اور کورونا وائرس کا مرض 2019ء (COVID-19) شامل ہیں۔ کورونا کے کچھ معاملوں میں زکام ہونے کا اندیشہ بھی پایا گیا ہے۔[6][7][8][9] کورونا وائرس کی عالمی وبا، 2019ء - 2020ء کو عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ 2020ء کو عالمگیر وبا کی حیثیت سے تسلیم کیا۔[10] عالمی ادارہ صحت کے تمام چھ خطوں کے کئی ممالک میں کورونا کی منتقلی کے نمونے جمع کیے گئے۔[11] کووڈ-19 کے پھیلنے کی وجہ سارس کووی 2 نامی وائرس ہے۔[12]