ٹوپاک شکور
From Wikipedia, the free encyclopedia
ٹوپاک امارو شکور(Tupac Amaru Shakur) (سابقہ شہرت بطور لیسین پیریش کروکس(Lesane Parish Crooks) (/ˈtuːpɑːk ʃəˈkʊər/ TOO-pahk shə-KOOR;[6] جون 16, 1971ء – ستمبر 13, 1996ء), کو اپنے سٹیج کے ناموں 2Pac اور (مختصراً) Makaveli سے بھی جانا جاتا ہے، مشہور امریکی ریپ گلوکار اور اداکار تھا۔ اپنے گیتوں سے مشہور اور جھگڑوں کے لیے بدنام ٹوپاک شکور ’ٹھگ لائف‘ گروپ کا حصہ تھے نیویارک شہرمیں سولہ جون 1971کو ٹوپاک شکور نے اس عورت کے یہاں جنم لیا جو صرف ایک ماہ قبل جیل سے رہا ہوکر آئی تھی، اس پر ایک سو پچاس الزامات عائد کیے گئے تھے جن میں امریکی حکومت کے خلاف سازش کا مقدمہ بھی تھا۔
ٹوپاک شکور Tupac Shakur | |
---|---|
(انگریزی میں: Tupac Shakur) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Lesane Parish Crooks)[1][2] |
پیدائش | 16 جون 1971(1971-06-16) East Harlem, مینہیٹن, نیویارک شہر, نیویارک, U.S. |
وفات | ستمبر 13، 1996(1996-90-13) (عمر 25 سال) University Medical Center of Southern Nevada, لاس ویگاس، نیواڈا, نیواڈا, U.S. |
مدفن | سٹون ماؤنٹین، جارجیا [3] |
طرز وفات | قتل |
رہائش | لاس اینجلس مینہیٹن لاس ویگاس کیلی فورنیا |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
ساتھی | کیڈاڈا جونز میڈونا (1994–1995) |
عملی زندگی | |
پیشہ | ریپر ، نغمہ نگار ، اداکار ، شاعر ، فعالیت پسند ، غنائی شاعر ، ٹیلی ویژن اداکار ، فلم اداکار ، مصنف |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [4][5] |
دور فعالیت | 1987–1996 |
الزام و سزا | |
جرم | زدو کوب |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ٹوپاک کی ماں سمیت اس کا پورا خاندان بلیک پینتھر نامی اس پارٹی کا رکن تھاجو ابتدا میں کالی رنگت والوں کے حقوق کے لیے قائم کی گئی مگر بدنامی اٹھانے کے بعد اس جماعت کو سوشلسٹ انقلاب کے لیے استعمال میں لانے کی کوشش ہوئی۔ ٹوپاک نے جس ماحول میں آنکھ کھولی تھی امریکی نظام، سرکار اور اس کے اداروں سے نفرت شاید اس کے مزاج کا حصہ بن گئی تھی۔ ڈئیر ماما( پیاری ماں) جیسے گیت گانے والے نے اسی وجہ سے ’می اگینسٹ دی ورلڈ‘ ( میں دنیا کے خلاف) جیسے نغمے لکھے جس نے پرجوش نوجوانوں کو اس کے میوزک اور باغیانہ شاعری کا دیوانہ بنادیا۔ اور پھر وہ امریکی سماج میں ایک ایسا نام بن گیا جس سے لوگ محبت بھری نفرت کرنے لگے۔ ٹوپاک شکور کا ہر گیت امریکی نظام اور معاشرے میں چھپے دوغلے پن کو ننگا کرنے لگا، اس نے صرف کالوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو موضوع نہیں بنایا بلکہ عدالتوں سے لے کر میڈیاتک میں موجود استعمار کی ذہنیت کو اپنے گیتوں کے ذریعے گالیاں دیں۔
جب ٹوپاک نے اپنے گانوں میں انگریزی کے چار حرفی لفظ (ایف ،یو،سی ، کے) کا استعمال شروع کیا تھاتو اس پر سخت رد عمل سامنے آیا۔ٹوپاک شکور نے کسی تنقید کی پروا نہیں کی ۔ اس نے ’آل آئیز آن می‘(سب کی نظریں مجھ پر) جیسا نغمہ گایااور یہ میوزک البم بھی سپر ہٹ رہا۔ ٹوپاک شکور کے کیسٹ ستر لاکھ لوگوں نے خریدے۔ٹوپاک نے اپنے گانوں میں صرف اپنی موت کی پیش گوئی ہی نہیں کی تھی بلکہ ہر وہ بات کی جو اس نے سوچی۔ ’اف آئی ڈائی ینگ‘ (اگرمیں جوانی میں مرا) اس کا ایک خوبصورت گیت ہے تو ’ورڈز آف وزڈم‘(دانائی کے الفاظ) والے گانے میں بھی اس نے امریکا کو نہیں بخشا۔وہ گاتا ہے کہ ’یہ ہمیں ایک ایک کرکے قتل کر رہے ہیں، ایک یا دوسرے طریقے سے، یہ امریکا کے مسائل کو ایک ایک کرکے اسی طرح ختم کریں گے‘۔