ولیم بکلینڈ
انگریز ماہر ارضیات اور ماہر رکازیات / From Wikipedia, the free encyclopedia
ولیم بکلینڈ (انگریزی: William Buckland) (پیدائش: 12 مارچ 1784ء - وفات: 14 اگست 1856ء) انگریز ماہر ارضیات، الٰہیات دان اور ماہر رکازیات تھے۔ وہ جامعہ اوکسفرڈ کے شعبہ ارضیات کے پروفیسر اور ڈین آف ویسٹ منسٹر بھی رہے۔ ولیم بکلینڈ 12 مارچ 1784ء کو اکسمنسٹر، ووسٹرشائر، ڈیون، انگلستان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ونچسٹر کالج اور کارپس کرسٹی کالج، اوکسفرڈ سے تعلیم حاصل کی۔ وہ عظیم کائناتی سیلاب پر یقین رکھنے والے سائنسدانوں میں آخری شخص تھے۔ اپنی زندگی کے اواخر میں امریکی ماہر حیاتیات و ماہر ارضیات لوئس اگاسز (Louis Agassiz) کے زیر اثر انھوں نے اپنے نظریات میں تبدیلی قبول کر لی تھی اور برفانی دور میں یقین رکھنے لگے تھے۔ جراسک (Jurassic)، ٹرشیری (Tertiary) یا ٹلائی پرتوں پر کام اہم مانا جاتا ہے۔ ان ادوار کی کئی باقیات کی نشان دہی کے سلسلے میں ان کا نام سر فہرست ہے۔ انھوں نے میگالو سارس (Megalosaurus) نامی ڈائنوسار کے فوسلز پر تحقیقی کام سر انجام دیا۔ ولیم بکلینڈ آئسلپ، آکسفورڈ شائر، انگلستان میں وفات پا گئے۔[7][8]
ولیم بکلینڈ | |
---|---|
(انگریزی میں: William Buckland) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 مارچ 1784ء [1][2][3][4] ازمینستیر |
وفات | 14 اگست 1856ء (72 سال)[2] آئسلپ، آکسفورڈ شائر |
وجہ وفات | سل |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | انگلستان |
رکن | رائل سوسائٹی ، جرمن سائنس اکیڈمی آف سائنسز لیوپولڈینا ، لینین سوسائٹی لندن ، امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون |
عملی زندگی | |
مادر علمی | کارپس کرسٹی کالج، اوکسفرڈ (1801–1805) ونچسٹر کالج کارپس کرسٹی کالج، اوکسفرڈ (–1808) |
تعلیمی اسناد | بی اے ،ایم اے |
پیشہ | کیوریٹر ، طبیعیات دان ، ارضیات دان ، ماہر نباتیات ، الٰہیات دان ، قس ، پاسٹر |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [5] |
شعبۂ عمل | رکازیات ، ارضیات ، الٰہیات |
ملازمت | جامعہ اوکسفرڈ ، ویسٹمنسٹر ایبی ، اشمولین عجائب گھر |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |