عبد العزیز اول
سلطنت عثمانیہ کا بتیسواں سلطان اور خلیفہ ٔ اسلام / From Wikipedia, the free encyclopedia
عبد العزیز اول (Abdülaziz I) یا عبد العزیز عثمانی (عثمانی ترکی زبان: عبد العزيز) (پیدائش: 9 فروری 1830ء – انتقال: 4 جون 1876ء) سلطنت عثمانیہ کے 32 ویں سلطان تھے جنھوں نے 25 جون 1861ء سے 30 مئی 1876ء تک عنان اقتدار سنبھالی۔ وہ سلطان محمود ثانی کے صاحبزادے تھے اور 1861ء میں اپنے بھائی عبد المجید اول کے بعد تخت سلطانی پر براجمان ہوئے۔
اجمالی معلومات عبد العزیز اول, (عثمانی ترک میں: عبد العزيز) ...
عبد العزیز اول | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(عثمانی ترک میں: عبد العزيز) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 8 فروری 1830ء [1] قسطنطنیہ | ||||||
وفات | 4 جون 1876ء (46 سال)[2][3][4][5] قسطنطنیہ | ||||||
مدفن | استنبول | ||||||
طرز وفات | قتل | ||||||
شہریت | سلطنت عثمانیہ | ||||||
زوجہ | حیران دل قادین افندی نسرین قادین افندی دورنوف قادین افندی ادا دل قادین افندی گوہری قادین افندی | ||||||
اولاد | عبد المجید ثانی ، اسما سلطان ، صالحہ سلطان ، ناظمہ سلطان ، امینہ سلطان ، یوسف عزالدین ، محمد شوکت افندی ، محمد سیف الدین افندی | ||||||
والد | محمود ثانی | ||||||
والدہ | پرتیونیال سلطان | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
خاندان | عثمانی خاندان | ||||||
مناصب | |||||||
سلطان سلطنت عثمانیہ [6] | |||||||
برسر عہدہ 25 جون 1861 – 30 مئی 1876 | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | حاکم ، نغمہ ساز | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | ترکی [7] | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |
بند کریں
آپ نے بچپن میں روایتی تعلیم حاصل کی۔ جسمانی طور پر آپ بہت قوی تھے اور کشتی میں دیگر پہلوانوں کو پچھاڑنے کی صلاحیت بھی رکھتے تھے۔ موسیقی اور مصوری کے بھی شائق تھے۔ آپ کی تیار کردہ کچھ موسیقی عثمانی دربار کی موسیقی کی لندن اکادمی نے "عثمانی دربار میں یورپی موسیقی" نامی البم میں جمع کر رکھی ہے۔