بھیڑ کا گوشت
From Wikipedia, the free encyclopedia
"مٹن" اس صفحے سے رجوع مکرر ہے۔ بکری کے گوشت کو بھی مٹن کہا جاتا ہے دیکھیے؛ بکری کا گوشت۔
بھیڑ کا گوشت یا مٹن [1] بھیڑ سے حاصل ہونے والے گوشت کو کہتے ہیں، بعض دفعہ بکری کے گوشت کو بھی مٹن کہا جاتا ہے، جو دراصل بھیڑ کے گوشت کے لیے انگریزی میں مستعمل ہے۔
ایک سال سے کم عمر بھیڑ کو بَرّہ یا میمنا کہا جاتا ہے اور اس کے گوشت کو بھی میمنے یا برے کا گوشت (Lamb) کہا جاتا ہے۔ ایک سال سے بڑی بھیڑ کو انگریزی میں hogget کہا جاتا ہے، شمالی امریکا سے باہر یہ زندہ جانوروں کے لیے ایک اصطلاح ہے۔ ایک بالغ بھیڑ کا گوشت مٹن کہلاتا ہے، یہ اصطلاح صرف گوشت کے لیے استعمال کی جاتی ہے، نہ کہ زندہ جانور کے لیے۔ مٹن کی اصطلاح، برصغیر میڑ بکری کے گوشت کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔[2][3][4][5]