بال دار میمتھ
From Wikipedia, the free encyclopedia
بال دار جسام، جن کو قطب شمالی کے وسیع چٹیل علاقے ٹنڈرا کی نسبت سے ٹنڈرا جسام بھی کہا جاتا ہے، جسام کی ناپید اقسام میں سے ایک ہیں۔ اس جانور کی پہچان ہڈیوں اور منجمد لاشوں سے ہوئی جو شمالی امریکا اور شمالی یوریشیا میں پائے گئے جبکہ سب سے بہترین حالت میں پائی جانے والی بال دار جسام کی نعشیں سائبیریا میں پائی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جسام کی یہی قسم ممکنہ طور پر ایک لاکھ پچاس ہزار سال (150،000) قبل یوریشیا کے انتہائی برفانی علاقوں میں پائی جاتی تھی۔ یہ نام ان کو اسٹیپی جسام سے مشابہت پر دیا گیا ہے۔[1] اس نسل کے زیادہ تر جسام برفانی دور کے آخر میں غائب ہو گئے تھے جبکہ پستہ قامت جسام جزیرہ رینگل پر تقریباًً سترہ سو سال (1700) قبلِ مسیح تک موجود رہے۔[2]
اجمالی معلومات اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف بال دار میمتھ, اسمیاتی درجہ ...
بال دار میمتھ | |
---|---|
اسمیاتی درجہ | نوع |
جماعت بندی | |
جنس: | جسامجنس Mammuthus |
سائنسی نام | |
Mammuthus primigenius Johann Friedrich Blumenbach ، 1799 | |
خريطة إنتشار الكائن | |
| |
درستی - ترمیم |
بند کریں