ہم جنس پرستی
ہم جنس کی طرف پائی جانے والی رومانوی یا جنسی کشس یا جنسی رویہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
ہم جنس پرستی یا ہم جنسیت (انگریزی: Homosexuality) ایک ہی جنس یا صنف کے حامل افراد کے مابین پائے جانے والی رومانوی کشش، جنسی کشش یا جنسی رویہ ہے۔ ایک جنسی رجحان(sexual orientation) کے طور پر ہم جنسیت ہم جنس لوگوں کی طرف "جذباتی، رومانوی اور جنسی کشش کی مستقل صورت ہے۔" یہ "ایک شخص کے احساس کی شناخت کا بھی حوالہ ہے جس کی بنیاد ان میلانات، متعلقہ رویوں اور دوسروں کی کمیونٹی کی ر کنیت ہے جو ایک جیسی دلچسپیاں بانٹتے ہیں۔"[1][2]
ہم جنسیت، مخالف جنسیت اور دوجنسیت کے ساتھ ساتھ مخالف جنسی – ہم جنسی مسلسلہ (heterosexual–homosexual continuum) کے اندر جنسی رجحان کی تین اہم درجہ بندیوں میں سے ایک ہے۔[1] سائنس دان جنسی رجحان کی صحیح وجہ نہیں جانتے، لیکن انکا یقین ہے یہ جینیاتی، ہارمونی اور ماحولیاتی اثرات کا ایک پیچیدہ تعامل ہے[3][4][5] اور اس کو ایک چناؤ بھی نہیں سمجھتے۔[6][3][4] وہ حیاتیات کی بنیاد پہ قائم کیے گئے نظریات کی تائید کرتے ہیں،[3] جس کا رخ جینیاتی عوامل، ابتدائی رحم کا ماحول، دونوں یا جینیاتی اور معاشرتی عوامل کی شمولیت ہے[7][8] ایسا کوئی مستحکم ثبوت موجود نہیں ہے جو یہ تجویز کرسکے کہ جنسی رجحان پر والدین کی تربیت یا ابتدائی بچپن کے تجربات کردار ادا کرتے ہیں۔[8] جبکہ کچھ لوگوں کا یقین ہے کہ ہم جنسی سرگرمی غیر فطری ہے۔[9] سائنسی تحقیق کے مطابق انسانی جنسیت میں ہم جنسیت ایک نارمل اور قدرتی متنوعیت ہے، اس میں اور نہ یہ ازخود منفی نفسیاتی اثرات کا ذریعہ ہے۔[1][10] جنسی رجحان کو تبدیل کرنے کے لیے نفسیاتی مداخلت کے استعمال کی تائید میں ناکافی ثبوت ہے۔ [11]