ہم جا
وہ نیوکلائیڈ جس کا جوہری نمبر یکساں ہو مگر ماسٹر نمبر مختلف ہو۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
ہم جا (isotope) کسی عنصر کے مختلف انواع کو کہا جاتا ہے جن کا جوہری نمبر ایک مگر جوہری کمیت مختلف ہوتی ہے۔ چونکہ کسی جوہر کے مختلف ہم جا مختلف جوہری اوزان رکھنے کے باوجود دوری جدول (periodic table) میں ایک ہی مقام پر رکھے جاتے ہیں اس لیے ان کو ہم جا کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں یہ لفظ 1913ء سے استعمال میں آیا ہے جو یونانی زبان کے دو الفاظ کا مرکب ہے، isos (یکساں / ہم) اور topos (مقام/جگہ/جا)۔