فہرست گورنران پاکستان
From Wikipedia, the free encyclopedia
گورنر پاکستان میں صوبے کا سربراہ ہوتا ہے جس کا تقرر وفاقی حکومت کرتی ہے۔ اس کا دورِ حکومت 5 سال ہوتا ہے۔
- یہ مضمون پاکستان کے صوبہ جات کے موجودہ و سابق گورنروں کے حوالے سے ہیں۔ گورنر جنرل کے بارے میں دیکھیے مضمون گورنر جنرل پاکستان
گورنر پاکستان میں صوبے کا سربراہ ہوتا ہے۔ صوبائی گورنر کا کام ہوتا ہے کہ وہ صوبے کی سلامتی کی دیکھ بھال کرے، صوبے کی روابط وفاق اور دیگر صوبوں سے مضبوط رکھے۔
عموماً یہ ایک رسمی عہدہ ہوتا ہے یعنی اس کے پاس بہت زیادہ اختیارات نہیں ہوتے۔ تاہم ملکی تاریخ میں متعدد بار ایسے مواقع آئے ہیں جب صوبائی گورنروں کو اضافی و مکمل اختیارات ملے ہیں خاص طور پر اس صورت میں جب صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہو، تو انتظامی اختیارات براہ راست گورنر کے ہاتھ میں آ جاتے ہیں۔ اس صورت حال کو گورنر راج کہا جاتا ہے۔
پاکستان کے چاروں صوبوں میں اس وقت مندرجہ ذیل گورنر مقرر ہیں:
صوبہ | نام گورنر | قلمدان سنبھالا | عہدہ |
---|---|---|---|
بلوچستان | عبدالولی کاکڑ | 000000002023-03-03-00003 مارچ 2023
(1 سال، 37 دن) |
گورنر بلوچستان |
پنجاب | محمد بلیغ الرحمان | 000000002022-05-30-000030 مئی 2022
(1 سال، 315 دن) |
گورنر پنجاب، پاکستان |
خیبر پختونخوا | حاجی غلام علی | 000000002022-11-23-000023 نومبر 2022 (1 سال، 138 دن) | گورنر خیبر پختون خواہ |
سندھ | کامران ٹیسوری | 000000002022-10-09-00009 اکتوبر 2022 (1 سال، 183 دن) |
گورنر سندھ |
گلگت و بلتستان | سید مہدی شاہ | 000000002022-08-15-000015 اگست 2022
(1 سال، 288 دن) |
گورنر گلگت بلتستان |
قیام پاکستان سے لے کر اب تک مندرجہ بالا صوبوں/زیر انتظام علاقوں میں درج ذیل گورنروں کا تقرر کیا جا چکا ہے۔