شہروں کی فہرست بلحاظ تعداد ارب پتی افراد
From Wikipedia, the free encyclopedia
ریاستہائے متحدہ امریکا کے شہر نیویارک کو یہ اعزاز حاص ہے کہ اس شہر میں دنیا کے کسی بھی شہر سے زیادہ ارب پتی افراد پائے جاتے ہیں جن کی تعداد 2014 میں 103 تھی۔ اس کے بعد ماسکو (85)، ہانگ کانگ (82)، لندن (72) اور بیجنگ (37) آتے ہیں۔ دنیا کے ارب پتی افراد کے پانچ فیصد افراد کے پاس 10 ارب سے زائد دولت موجود ہے۔ 2014 میں بقید حیات ارب پتیوں کی تعداد 2325 تھی جبکہ 2013 میں یہ تعداد 2170 تھی۔ اس تعداد میں 2039 مردوں کے علاوہ 286 ارب پتی خواتین بھی شامل ہیں جن کی نسبت 87.7٪ اور 12.3٪ بنتی ہے۔ دنیا کے تمام ارب پتیوں کی مشترکہ دولت کا تخمینہ 7.3 کھرب ڈالر لگایا گیا ہے۔
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |