سلیمان اول
سلطنت عثمانیہ کا دسواں سلطان جس کے دور حکومت میں سلطنت عثمانیہ وسیع ہوگئی اور اپنے عروج کو پہنچ گئی۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
سلیمان اول (المعروف سلیمان قانونی ، سلیمان اعظم اور سلیمان الیشان) (عثمانی ترکی زبان: سلطان سلیمان اول، ترکی زبان: I. Süleyman یا Kanunî Sultan Süleyman) سلطنت عثمانیہ کے دسویں فرمانروا تھے جنھوں نے 1520ء سے 1566ء تک 46 سال تک حکمرانی کے فرائض انجام دیے۔ وہ بلاشبہ سلطنت عثمانیہ کے بلکہ اس وقت پوری دنیا کے سب سے عظیم حکمران تھے جنھوں نے اپنے بے مثل عدل و انصاف اور لاجواب انتظام کی بدولت پوری مملکت اسلامیہ کو خوش حالی اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا۔ انھوں نے مملکت کے لیے قانون سازی کا جو خصوصی اہتمام کیا اس کی بنا پر ترک انھیں سلیمان قانونی کے لقب سے یاد کرتے ہیں جبکہ مغرب ان کی عظمت کا اس قدر معترف ہے کہ مغربی مصنفین انھیں سلیمان ذیشان یا سلیمان عالیشان اور سلیمان اعظم کہہ کر پکارتے ہیں۔ ان کی حکومت میں سرزمین حجاز، ترکی، مصر، الجزائر، عراق، کردستان، یمن، شام، بیت المقدس، خلیج فارس اور بحیرہ روم کے ساحلی علاقے، یونان اور مشرقی و مغربی ہنگری شامل تھے۔
| |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(عثمانی ترک میں: سليمان اول) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 6 نومبر 1494ء ترابزون | ||||||
وفات | 6 ستمبر 1566ء (72 سال)[1] | ||||||
وجہ وفات | پیچش | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
رہائش | توپ قاپی محل | ||||||
شہریت | سلطنت عثمانیہ | ||||||
زوجہ | خرم سلطان (1531–15 اپریل 1558) ماہ دوراں سلطان (1514–7 ستمبر 1566) فولان خاتون گلفام خاتون | ||||||
ساتھی | فولان خاتون گلفام خاتون | ||||||
اولاد | شہزادہ مصطفیٰ ، شہزادہ محمد ، مہر ماہ سلطان ، سلیم دوم ، شہزادہ بایزید ، شہزادہ مراد ، رضیہ سلطان ، شہزادہ جہانگیر ، شہزادہ عبداللہ | ||||||
والد | سلیم اول | ||||||
والدہ | عائشہ حفصہ سلطان | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
خاندان | عثمانی خاندان | ||||||
مناصب | |||||||
سلطان سلطنت عثمانیہ | |||||||
برسر عہدہ 10 اکتوبر 1520 – 17 ستمبر 1566 | |||||||
| |||||||
دیگر معلومات | |||||||
پیشہ | شاعر ، حاکم ، قانون ساز ، عسکری قائد [2]، سیاست دان [2] | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | ترکی [3] | ||||||
شعبۂ عمل | سیاست [4] | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
وفاداری | سلطنت عثمانیہ | ||||||
دستخط | |||||||
درستی - ترمیم |