جوہر
کیمیائی عنصر کی سب سے ادنی اکائی۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
جوہر (انگریزی: atom) مادے کی بنیادی اکائی ہے۔ جوہر کیمیائی عنصر کی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ تمام ٹھوس، مائع، فارغہ، اور شاکلہ (معتدل یا تائین شدہ) جواہر سے مل کر بنتا ہے۔ جوہر کا سائز بہت چھوٹا ہوتا ہے۔
ہر جوہر ایک نویہ (نیوکلیس) اور اس کے گرد متحرک ایک یا ایک سے زیادہ برقیوں (electrons) پر مشتمل ہوتا ہے۔نویہ ایک یا ایک سے زیادہ پروٹونز اور عام طور پر اتنے ہی نیوٹرونز پر مشتمل ہوتا ہے۔ پروٹونز اور تعدیلوں (neutrons) کو نیوکلیونز (nucleons) کہا جاتا ہے۔