ایم بی بی ایس
From Wikipedia, the free encyclopedia
ایم بی بی ایس چار انگریزی زبان کے حروف سے بنتا ہے۔ یہ دراصل لاطینی کے الفاظ Medicinae Baccalaureus اور Baccalaureus Chirurgiae کے اختصار کے طور پرمستعمل ہے۔ کچھ جگہوں پر بیچلر آف میڈیسن یا بیچلر آف سرجری کے اختصار کے طور پر بھی مستعمل ہے۔ یہ تمام تعلیمی اسناد طبی شعبے کی اس قابلیت اور اس کے تعلیمی نصاب کی طرف اشارہ کرتے ہیں جن کی وجہ سے ایک شخص جامعاتی شعبوں کی رو سے مریضوں کو دیکھنے، بیماریوں کی تشخیص کرنے، دوائیں تجویز کرنے اور کچھ معاملوں عمل جراحی (سرجری) کرنے کا اہل ہو۔
ایم بی بی ایس کو کئی اور طریقوں سے بھی لکھا جاتا ہے، مثلاً:
- MBChB ایم بی ایچ بی
- MBBCh ایم بی بی سی ایچ
- MB BChir (Cantab) ایم بی بی سی آئی آر (کینٹربری)
- BM BCh (Oxon) بی ایم بی سی ایچ (آکسفورڈشائر)
- BMBS بی ایم بی ایس