ایلزبتھ اول
From Wikipedia, the free encyclopedia
ایلزبتھ اول (انگریزی | Elizabeth) انگلستان کی ملکہ جو ہنری ہشتم کی بیٹی اور مغل بادشاہ جلال الدین اکبر (اکبر اعظم) اور عباس اعظم کی ہمعصر تھی۔ ملکہ این بولین کے بطن سے پیدا ہوئی۔ اس کاعہد برطانیہ میں نشاۃ ثانیہ کا عہد ہے۔ برطانیہ کو اس کی فراست و تدبر سے عروج ہوا۔ ادب اور فنون کو ترقی ہوئی جس کا نقطہ عروج شیکسپیئر کی ذات ہے۔ برطانوی جہاز رانی کو فقید المثال کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ہسپانوی بیڑے کو تباہ کیا گیا۔ ہندوستان اور دیگر مشرقی ممالک میں تجارتی کمپنیاں قائم کی گئیں۔ ان وجوہ کی بنا پر اس کے عہد کو(عہد زریں ) کہا جاتا ہے۔ انکا انتقال 1603ء میں ہوا۔
ویکی ذخائر پر ایلزبتھ اول سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
اجمالی معلومات ایلزبتھ اول Elizabeth I, ملکہ برطانیہ ...
ایلزبتھ اول Elizabeth I | |
---|---|
ایلزبتھ اول , 1575 میں بنائی گئی تصویر | |
ملکہ برطانیہ | |
17 November 1558 – 24 مارچ 1603 | |
پیشرو | برطانوی ملکہ میری اول اور ہسپانونی فلپ دوم |
جانشین | جیمز اول |
خاندان | ٹیوڈر |
والد | ہنری ہشتم |
والدہ | این بولین |
پیدائش | 7 ستمبر 1533 گرینچ, انگلستان |
وفات | 24 مارچ 1603(1603-30-24) (عمر 69 سال) لندن, برطانیہ |
تدفین | ویسٹمنسٹر ایبے |
دستخط |
بند کریں