آہنی پردہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
آہنی پردہ (انگریزی: Iron Curtain) دوسری جنگ عظیم کے خاتمے 1945ء سے سرد جنگ کے خاتمے 1991ء تک یورپ کی دو نظریاتی و طبعی سرحدوں کی علامت تھا۔ آہنی پردے کے دونوں جانب ریاستوں نے بین الاقوامی اقتصادی اور عسکری اتحاد قائم کیے :
- مشرق کی جانب باہمی اقتصادی معاونت کی انجمن (Council for Mutual Economic Assistance) اور وارسا معاہدہ (Warsaw Pact)، جس میں سوویت اتحاد دونوں معاہدوں کا اہم رکن تھا
- جنوب اور مغرب کی جانب یورپی برادری (European Community) اور شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم (North Atlantic Treaty Organization)، جس کا اہم عسکری قائد ریاستہائے متحدہ امریکا تھا۔
آہنی پردے نے مشرقی و مغربی یورپ کے ممالک کے درمیان دفاعی سرحد کی صورت اختیار کر لی تھی جس کی سب سے اعلیٰ مثال دیوار برلن تھی، جو طویل عرصے تک اس آہنی پردے کی علامت بنی رہی۔