آگستس
سلطنت روما کا بانی / From Wikipedia, the free encyclopedia
ایمپیراتور سیزر دی وی فیلیوس آگستس جو آکٹیوین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، روم کا شہنشاہ، جولیس سیزر کی بہن کا پوتا تھا۔ باپ کی وفات کے بعد جولیس سیزر نے اسے اپنا بیٹا اور وارث بنا لیا۔ سیزر کے قتل 44 ق۔ م پر روم آیا اور مارک انتھونی کے ساتھ مل کر مجلس ارباب ثلاثہ بنائی۔ 42 ق۔ م میں آینٹنی سے مل کر بروٹس کو شکست دی۔ 40 ق۔ م میں اپنی بہن اوکٹاویا کی شادی انتھونی سے کی۔ بعد میں انتھونی سے بھی ٹھن گئی۔ چھوٹی چھوٹی لڑائیوں کے بعد آخر 31 ق۔ م میں مارک انتھونی اور قلوپطرہ کو شکست دی۔ 27 ق۔ م میں رومن سینٹ کی طرف سے آگسٹس (واجب التعظیم) کا خطاب پایا۔ زرعی اصلاحات کیں اور چند مفید قوانین بھی نافذ کیے۔ اس کے دور کو لاطینی ادب کا سنہری دور کہا جاتا ہے۔ ورجل ہوریس اور لیوی جیسے عظیم شعرا اس کے ہمعصر تھے۔ وہ خود بھی ادیب تھا۔ یسوع مسیح اس کے عہد میں پیدا ہوئے۔ اگست کا مہینہ اسی کے نام سے منسوب ہے۔[16][17].[18] [19]
| |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(لاطینی میں: Imperator Caesar Divi f. Augustus) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (لاطینی میں: C. Octavius C.f.)[1] | ||||||
پیدائش | 23 ستمبر 63 ق مء [2][3] روم [4][5] | ||||||
وفات | 19 اگست 14ء [2][6] نولا [7][2] | ||||||
مدفن | مقبرہ آگسٹس | ||||||
طرز وفات | طبعی موت | ||||||
شہریت | قدیم روم | ||||||
زوجہ | کلوڈیا پولکرا (42 ق.م–40 ق.م)[8][9] | ||||||
اولاد | جولیا کبری [10][11][8][12]، تیبیریوس | ||||||
والد | جولیس سیزر | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
خاندان | جولیو کلاڈیوی شاہی سلسلہ | ||||||
مناصب | |||||||
رومی شہنشاہ (1 ) | |||||||
برسر عہدہ جنوری 27 ق.م – 19 اگست 14 | |||||||
| |||||||
رومی کونسل [14] | |||||||
برسر عہدہ 33 ق.م – 33 ق.م | |||||||
دیگر معلومات | |||||||
پیشہ | قدیم رومی سیاست دان ، قدیم رومی فوجی اہلکار | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | لاطینی زبان [15] | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
درستی - ترمیم |