یوم آزادی (ریاستہائے متحدہ امریکا)
From Wikipedia, the free encyclopedia
آزادی کا دن، 4 جولائی 1776 کو ریاست ہائے متحدہ امریکا کے آزادی کےاعلامیے کی یاد میں ریاستہائے متحدہ میں ایک وفاقی چھٹی کا دن ہے۔ کنٹینٹل کانگریس نے اعلان کیا کہ تیرہ امریکی کالونیاں اب برطانیہ کی بادشاہت کے تابع نہیں ہیں اور اب متحد اور آزاد ریاست ہیں۔ [1] کانگریس نے 2 جولائی کو دو روز قبل آزادی کے حق میں ووٹ دے دیا تھا، لیکن 4 جولائی تک اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ [1]
اجمالی معلومات یوم آزادی, عرفیت ...
یوم آزادی | |
---|---|
1986 میں یادگار واشنگٹن کے عقب میں آتش بازی کا ایک منظر | |
عرفیت | دی فورتھ آف جولائ |
منانے والے | ریاستہائے متحدہ امریکہ |
قسم | قومی |
اہمیت | ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا یوم آزادی |
تقریبات | آتش بازی ، پریڈ ، باربیکیو ، کارنیوال ، میلے ، پکنک ، کنسرٹ ، بیس بال کے کھیل |
تاریخ | جولائ 4 |
تکرار | سالانہ |
بند کریں
آزادی کا دن عام طور پر آتش بازی ، پریڈ ، باربیکیو ، کارنیوال ، میلوں ، پکنک ، کنسرٹ ، بیس بال کے کھیلوں اور سیاسی تقریروں اور تقریبات کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے اور تاریخ، حکومت اور امریکی روایات کا جشن منایا جاتا ہے۔ یوم آزادی ریاستہائے متحدہ کا قومی دن ہے۔ [2] [3] [4]