ہرقل
From Wikipedia, the free encyclopedia
"ہرقل" یا "ہرقل صغیر"610ء سے 641ء تک قیصر بازنطینی روم تھا- انگریزی میں اس کا نام ہیراکلیوس (Heraclius) ہے (Greek: Ἡράκλειος, Iraklios; c. 575 – February 11, 641)۔
| ||||
---|---|---|---|---|
(یونانی میں: Φλάβιος Ἡράκλειος)،(لاطینی میں: Flavius Heraclius Augustus) | ||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | سنہ 575ء [1][2][3][4][5][6][7] کیپادوکیا | |||
وفات | 11 فروری 641ء (65–66 سال)[8][9] قسطنطنیہ | |||
شہریت | بازنطینی سلطنت | |||
مناصب | ||||
بازنطینی شہنشاہ | ||||
برسر عہدہ 5 اکتوبر 610 – 11 فروری 641 | ||||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | سیاست دان | |||
درستی - ترمیم |
ہرقل نے مشرقی رومی داوری میں پہلی بار سرکاری زبان کے طور پر یونانی زبان کو متعارف کروایا- اس کی طاقت میں اضافہ 608ء میں شروع ہوا، جب وہ اور اس کے والد، افریقا کے صوبہ دار ہرقل کبیر نے کامیابی سے غیر مقبول غاصب قیصر فوکاس کے خلاف ایک بغاوت کی قیادت کی-
ہرقل کا دور حکومت، کئی فوجی مہمات کا شکار رہا- جس سال ہرقل اقتدار میں آیا، بازنطینی سلطنت کی بیشتر و اکثر سرحدوں کو اندرونی و بیرونی خطروں کا سامنا تھا، جن میں ابتدائی طور پر فوکاس اور ساسانی سلطنت تھے اور بعد ازاں مسلمانوں کی خلافت راشدہ میں بر سر اقتدار خلیفہ حضرت عمر ابن الخطاب، الفاروق (رضی اللہ عنہ) تھے - مذہبی معاملات میں، ہرقل کو اس وجہ سے یاد کیا جاتا ہے کہ اس نے بلقان جزیرہ نما سے منتقل عوام کو مسیحیت کی طرف لانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا- پاپاۓ روم جان چہارم کی مدد سے اس نے مسیحی اساتذہ اور مبلغوں کو دور دراز علاقوں میں بھی بھیجا- اس نے مسیحی کلیسا میں مونوفیزیہ نظریہ کی وجہ سے ڈلے ہوئے پھوٹ کو ختم کرنے کی غرض سے مونوثیلیہ کو فروغ دینے کی ناکام کوشش کی-
مشرقی دنیا میں ہرقل کی وجہ شہرت، ساسانی سلطنت کے خلاف ایک تقریباً ہاری ہوئی جنگ کو جیت میں بدلنا اور اسلامی نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے رابطہ ہیں-