گوادر
بلوچستان، پاکستان کا بندرگاہی شہر / From Wikipedia, the free encyclopedia
گوادر شہر پاکستان کے جنوب مغرب میں صوبہ بلوچستان میں واقع ہے۔ یہ شہر اپنے خاص محل وقوع کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ گوادر دنیا کے سب سے بڑے بحری تجارتی راستے پر واقع اور دنیا کی جدید ترین بندرگاہ کے باعث عالمی سطح پر جانا جاتا ہے۔ 60 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی والے شہرِ گوادر اکیسویں صدی کی ضرورتوں سے آراستہ جدید بندر گاہ ہے اور اس کی اہمیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ آنے والے وقت میں گوادر نہ صرف پاکستان بلکہ چین، افغانستان اور وسط ایشیاء کے ممالک کی بحری تجارت کا زیادہ دارومدار اسی بندر گاہ پر ہو گا۔
اجمالی معلومات Gwádar, صوبہ ...
Gwádar | |
---|---|
شہر | |
گوادر | |
گوادر | |
متناسقات: 25°07′35″N 62°19′21″E | |
صوبہ | بلوچستان |
ضلع | ضلع گوادر |
آبادی (خانہ و مردم شماری پاکستان 2017ء - وقتی)[1] | |
• کل | 8.8 لاکھ |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
فہرست پاکستان کے ڈائلنگ کوڈ | 086 |
تعداد قصبہ | 1 |
تعداد یونین کونسلیں | 5 |
ویب سائٹ | Gwadar Development Authority – GDA |
بند کریں