ڈورس ڈے
امریکی اداکارہ، گلو کارہ اور جانوروں کے حقوق کی سرگرم کارکن / From Wikipedia, the free encyclopedia
ڈورس ڈے (انگریزی: Doris Day) ریاستہائے متحدہ امریکا کی ایک فلمی اداکارہ تھیں۔ سنہ 50ء اور 60ء کی دہائی میں ان کی اداکاری اور آواز نے فلم بینوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا تھا۔[19] ڈورس ڈے کی آواز میں موجود مٹھاس کو شہد سے تشبیہ دی جاتی تھی۔ انھیں امریکی تاریخ کی سب سے مشہور اداکارہ بھی کہا جاتا تھا۔[20] ڈورس ڈے نے جتنا عرصہ بھی اداکاری کی، وہ باکس آفس کے لیے دلکشی کا باعث رہیں۔ فلم بین ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب رہتے تھے۔ میوزیکل فلم ہو، مزاحیہ اداکاری ہو یا سسپینس تِھرلر، وہ ہر جگہ انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ نظر آتی تھیں۔ فلموں سے دوری اختیار کرنے کے بعد انھوں نے خود کو جانوروں کے حقوق کے لیے وقف کر لیا تھا۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے ایک ادارہ ”ڈورس ڈے اینیمل فاؤنڈیشن“ بھی قائم کیا تھا۔[19]
اجمالی معلومات ڈورس ڈے, (انگریزی میں: Doris Day) ...
ڈورس ڈے | |
---|---|
(انگریزی میں: Doris Day) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Doris Mary Anne Kappelhoff)[1] |
پیدائش | 3 اپریل 1922ء [2][3][4][5][6][7][8] سنسیناٹی [9][10][6] |
وفات | 13 مئی 2019ء (97 سال)[11][12][6][8][13] |
وجہ وفات | نمونیا |
طرز وفات | طبعی موت |
رہائش | سنسیناٹی |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
جماعت | ریپبلکن پارٹی |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم اداکارہ ، گلو کارہ ، ٹیلی ویژن اداکارہ ، ریکارڈنگ آرٹسٹ ، ادکارہ |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [14][15][16] |
شعبۂ عمل | اداکاری [17]، گلوکاری [17] |
نوکریاں | وارنر بردرز |
اعزازات | |
گریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ (2008) گریمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ (2007) صدارتی تمغا آزادی (2004) گرامی اعزاز اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم | |
نامزدگیاں | |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ[18] | |
درستی - ترمیم |
بند کریں