نوشاد
موسیقار اعظم / From Wikipedia, the free encyclopedia
نوشاد علی (1919-2006ء)بالی وڈ کے مشہور موسیقار۔ 1937ء میں ممبئی کام کی تلاش میں آئے۔ ان کی موسیقی کو انڈین فلم انڈسٹری میں ایک بیش بہا خزانے کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔ شاہ جہاں، دل لگی، دلاری، انمول گھڑی، مغل اعظم، بیجو باؤرا، انداز، آن، امر، داستان، جیسی فلموں کے دل کو چھو لینے والی موسیقی اور ان کے نغموں کو برصغیر کے عوام شاید کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔۔66 فلموں میں اپنی موسیقی کا جادو جگانے والے موسیقار اعظم کی آخری فلم اکبر خان کی تاج محل تھی اور ان کی موسیقی کی تعریف میں وزیر اعظم ہند منموہن سنگھ نے ایک توصیفی سرٹیفکیٹ بھی دیا۔ انھیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور سنگیت اکیڈمی ایوارڈ ملا۔ حکومت نے انھیں پدم بھوشن کے خطاب سے بھی نوازا۔ دل کا دورہ پڑنے سے ممبئی میں انتقال ہوا۔
اجمالی معلومات نوشاد, معلومات شخصیت ...
نوشاد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 25 دسمبر 1919ء [1] لکھنؤ |
وفات | 5 مئی 2006ء (87 سال)[1] ممبئی |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
پیشہ | منظر نویس [2]، نغمہ ساز ، فلم اسکور کمپوزر ، فلم ساز [3]، مصنف [3] |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [4] |
شعبۂ عمل | فلم سازی [5] |
اعزازات | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
بند کریں