نندن کانن چڑیا گھر
From Wikipedia, the free encyclopedia
نندن کانن چڑیا گھر ((اڈیا: ନନ୍ଦନକାନନ ଜୀବ ଉଦ୍ୟାନ)) بھوبنیشور، اوڈیشا، بھارت میں 437-ہیکٹر (1,080-ایکڑ) رقبہ پر پھیلی ہوئی ایک چڑیا گھر اور نباتاتی باغ ہے۔ 1960ء میں قائم کیا گیا، اسے 1979ء میں عوام کے لیے کھول دیا گیا اور 2009ء میں چڑیا گھر اور آبی حوضوں کی عالمی ایسوسی ایشن (ڈبلیو اے زیڈ اے) میں شامل ہونے والا ہندوستان کا پہلا چڑیا گھر بن گیا۔ اس میں ایک نباتاتی باغ بھی ہے اور اس کے کچھ حصے کو پناہ گاہ (sanctuary) قرار دیا گیا ہے۔ نندن کانن، جس کا لفظی معنی ہے جنت کا باغ،[1] دار الحکومت بھوبنیشور کے قریب، چندکا جنگل کے ماحول میں واقع ہے اور اس میں 134-ایکڑ (54 ہیکٹر) کنجیا جھیل شامل ہے۔
نندن کانن چڑیا گھر | |
تاریخ افتتاح | 29 دسمبر 1960ء[1] |
---|---|
مقام | بارنگ، بھوبنیشور، اوڈیشا، بھارت |
متناسقات | 20.399965°N 85.814703°E / 20.399965; 85.814703 |
زمینی رقبہ | 437 ha (1,080 acre)[2] |
تعداد حیوانات | 3517 (2019-03-31ء)[3] |
تعداد انواع | 157 (2019ء)[3] |
سالانہ زائرین | 3.2 ملین (اپریل 2018ء – مارچ 2019ء)[3] |
رکنیت | سی زیڈ اے،[4] ڈبلیو اے زیڈ اے،[5][6] ایس اے زیڈ اے آر سی |
اہم نمائش | White سفید سفاری باگھ، سفاری شیر، تتلی پارک، آرکڈ ہاؤس |
موقع حبالہ | www |
2000ء میں (ساحلی اوڈیشا میں 1999ء کے عظیم طوفان سے ہونے والے نقصان کے بعد) ایک بڑی تبدیلی کی گئی تھی۔ ہر سال 2.6 ملین سے زیادہ زائرین (سیاح) نندن کانن کا دورہ کرتے ہیں۔[7]