مراکش آسفی زلزلہ 2023ء
From Wikipedia, the free encyclopedia
8 ستمبر 2023ء کو 23:11 المغرب وقت(22:11 UTC) پر المغرب کے مراکش آسفی علاقے میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز المغرب کے جنوب مغرب میں 71.8 کلومیٹر (44.6 میل) دور سلسلہ کوہ اطلس میں واقع قصبے اغیل کے قریب تھا۔[1] یہ پہاڑی سلسلے کے نیچے اتھلی ترچھی تھرسٹ فالٹنگ کے نتیجے میں پیش آیا۔ اس زلزلے میں اب تک 2٫960 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ اس زلزلے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ المغرب میں عمارتوں اور تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا۔ ہسپانیہ، پرتگال اور الجزائر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔[2][3]
اجمالی معلومات یو ٹی سی وقت, آئی ایس سی واقعہ ...
مولای ابراہیم میں منہدم عمارتیں | |
یو ٹی سی وقت | 2023-09-08 22:11:01 |
---|---|
آئی ایس سی واقعہ | 626740945 |
یو ایس جی ایس -اے این ایس ایس | کومکیٹ |
مقامی تاریخ | 8 ستمبر 2023ء (2023ء-09-08) |
مقامی وقت | 23:11 |
شدت | Moment mag. scale 6.9 |
گہرائی | 18.5 کلومیٹر (61,000 فٹ) |
مرکز | 31.110°N 8.440°W / 31.110; -8.440 |
قسم | Oblique-thrust |
متاثرہ علاقے | مراکش |
ز س ز. شدت | VIII (Severe) |
اموات | 2,960+ اموات، 5,674+ زخمی |
بند کریں