محمد ولد غزوانی
From Wikipedia, the free encyclopedia
محمد ولد شیخ محمد احمد ولد غزوانی (عربی: محمد ولد الشيخ محمد أحمد ولد الغزواني؛ پیدائش 4 دسمبر، 1956ء)، جسے غزوانی [1] اور اولد غزوانی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، [2] موریطانیہ کے سیاست دان اور موریطانیہ کے ریٹائرڈ آرمی جنرل ہیں اور موریطانیہ کے نویں صدر ہیں، [3] جنھوں نے یکم اگست، 2019ء کو اپنا عہدہ سنبھالا ہے۔ [4]
محمد ولد غزوانی | |
---|---|
(عربی میں: محمد ولد الشيخ محمد أحمد ولد الغزواني) | |
مناصب | |
صدر موریتانیہ | |
آغاز منصب 1 اگست 2019 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (عربی میں: محمد ولد محمد اﺣﻤﺪ الشيخ الغزواني) |
پیدائش | 31 دسمبر 1956ء (68 سال) |
شہریت | موریتانیہ |
جماعت | اتحاد برائے جمہوریہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | فوجی افسر ، سیاست دان |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
عسکری خدمات | |
عہدہ | جرنیل |
درستی - ترمیم |
وہ قومی سلامتی کے سابق جنرل ڈائریکٹر [5] اور موریطانیہ کی مسلح افواج کے سابق چیف آف اسٹاف ( سنہ 2008ء تا 2018ء) ہیں۔ [6] وہ اکتوبر، 2018ء سے مارچ، 2019ء تک موریطانیہ کے وزیر دفاع رہے ہیں۔ [7] [8] اس وقت اپنے پیشرو محمد اولد عبدالعزیز کے قریبی ساتھی کے طور پر غزوانی صدارتی انتخابات کے بعد 22 جون، 2019ء کو موریطانیہ کے صدر منتخب ہوئے۔ [4] موریطانیہ کے سنہ 2019ء کے صدارتی انتخابات میں محمد اولد غزوانی کی جیت کو آزادی کے بعد ملک میں اقتدار کی پہلی پرامن منتقلی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ [9]