لیونی شہر
روم شہر کا ایک حصہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
لیونی شہر (انگریزی: Leonine City) (انگریزی: Civitas Leonina) روم شہر کا وہ حصہ ہے جو قرون وسطی کے دوران لیونی دیوار سے منسلک تھا، جو نویں صدی میں پوپ لیو چہارم کے حکم سے تعمیر کیا گیا تھا۔ [1]
یہ علاقہ روم کی سات پہاڑیوں سے دریائے ٹائبر کے مخالف سمت میں واقع تھا اور یہ قدیم شہر کی اوریلیان دیواروں کے اندر بند نہیں ہوا تھا، جو 271ء اور 275ء کے درمیان تعمیر کی گئیں تھیں۔ مسیحیت کے عروج پر پہنچنے اور مغربی رومی سلطنت کے زوال پزیر ہونے کے بعد، اس علاقے کو ایک نئی دیوار کی تعمیر کے ذریعے دفاع کرنا پڑا، کیونکہ اس میں سینٹ پیٹرز باسیلیکا واقع تھا۔ آج کل سابق لیونی شہر کا علاقہ ویٹیکن سٹی ریاست اور بورگو کے رومی ریون پر مشتمل ہے۔ لیونی دیوار کے دروازے مندرجہ ذیل ہیں۔