سنیل گنگوپادھیائے
ساہتیہ اکادمی اعزاز یافتہ مصنف / From Wikipedia, the free encyclopedia
سنیل گنگوپادھیائے یا سنیل گنگولی ((بنگالی: সুনীল গঙ্গোপাধ্যায়)) ایک بھارتی بنگالی شاعر اور ناول نگار تھے۔[5] فرید پور میں جنم ہوا جو اب بنگلہ دیش کا حصہ ہے۔ کلکتہ یونیورسٹی سے بنگالی میں ماسٹرز کیا۔ 1953ء میں انھوں نے اور ان کے کچھ احباب نے مل کر بنگالی شاعری کا رسالہ شروع کیا جس کا نام کرتباس تھا۔ بعد ازاں انھوں نے کئی دوسرے ناشرین کے لیے لکھا۔
اجمالی معلومات سنیل گنگوپادھیائے, (بنگالی میں: সুনীল গঙ্গোপাধ্যায়) ...
سنیل گنگوپادھیائے | |
---|---|
(بنگالی میں: সুনীল গঙ্গোপাধ্যায়) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 ستمبر 1934ء [1][2] فرید پور ضلع |
وفات | 23 اکتوبر 2012ء (78 سال)[3][1][2] کولکاتا |
وجہ وفات | دورۂ قلب |
طرز وفات | طبعی موت |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کلکتہ |
پیشہ | شاعر ، مصنف ، بچوں کے مصنف |
مادری زبان | بنگلہ |
پیشہ ورانہ زبان | بنگلہ |
کارہائے نمایاں | اور اس وقت |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
بند کریں
سنیل نے بنگالی افسانوی کردار کاکا بابو تخلیق کیا اور اس کردار پر تسلسل سے ناول لکھے جس کی بھارتی بچوں کے ادب میں بڑی پزیرائی ہوئی۔ 1985ء میں انھیں ان کے ناول اور اس وقت (سے ای سموئے) کے لیے ساہتیہ اکادمی اعزاز دیا گیا۔[6] انھوں نے نیل لوہت، سناتن پاٹھک اور نیل اوپدھیائے جیسے قلمی نام استعمال کیے۔[7]