ساہتیہ اکادمی
ہندوستانی ادب کی ترقی کے لئے قومی ادارہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
ساہتیہ اکادمی بھارتی ادب کی ترقی کے لیے ایک فعال قومی ادارہ ہے۔ حکومت ہند نے 12 مارچ 1954ء کو اس کی بنیاد رکھی۔ اکادمی کا مقصد اعلی ادبی معیار کا قیام، بھارتی زبانوں اور بھارت میں جاری ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ان زبانوں میں باہم روابط پیدا کرنا ہے۔
اجمالی معلومات ساہتیہ اکادمی, ملک ...
ساہتیہ اکادمی | |
---|---|
ملک | بھارت |
صدر دفتر | رابندر بھون، دہلی |
تاریخ تاسیس | مارچ 12، 1954؛ 70 سال قبل (1954-03-12) |
خدماتی خطہ | بھارت |
صدر | ڈاکٹر وشوناتھ پرساد تیواری |
باضابطہ ویب سائٹ | دفتری ویب گاہ |
درستی - ترمیم |
بند کریں
ساہتیہ اکادمی کا کتب خانہ بھارت کے عظیم الشان کتب خانوں میں سے ایک ہے جہاں ادب اور دیگر متعلقہ موضوعات پر متعدد زبانوں میں کتابیں دستیاب ہیں۔ نیز ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے دو دوماہی ادبی جریدے بھی شائع ہوتے ہیں - انڈین لٹریچر انگریزی میں اور سَم کالین بھارتیہ ساہتیہ ہندی زبان میں۔[1]