ریاستہائے متحدہ کے نائب صدور کی فہرست
From Wikipedia, the free encyclopedia
1789ء میں نائب صدر ریاستہائے متحدہ امریکا (Vice Presidents of the United States) کے عہدے کے قیام کے بعد سے 47 افراد اس عہدہ پر فائر ہوئے ہیں۔ ابتدائی طور پر صدر ریاستہائے متحدہ امریکا کے انتخابات میں دوسرا سب سے زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار نائب صدر بن جاتا تھا۔ تاہم 1800ء کے انتخابات میں ٹامس جیفرسن اور آرون بر کے برابر ووٹ ہونے پر معاملہ ایوان نمائندگان میں جایا گیا۔ آئندہ ایسی صورت حال سے بچنے کے لیے آئین میں بارہویں ترمیم کی گئی اور نائب صدر کے لیے علاحدہ سے انتخابات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔