جامع سیدی رمضان
From Wikipedia, the free encyclopedia
سیدی رمضان مسجد ( عربی: مسجد سيدي رمضان ) الجزائر شہر کی ایک تاریخی مسجد ہے۔ 1097 میں قائم یہ مسجد قصبہ، الجزائرمیں واقع ہے۔ اس مسجد کا رقبہ 400 مربع میٹر ہے اور مینار کی اونچائی 32 میٹر ہے۔ یہ مسجد 'الجزائر کے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ سائٹ قصبہ کا ایک حصہ ہے۔