بہوبیگم کا مقبرہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
بہو بیگم کا مقبرہ ملکہ دلہن بیگم انمت الزہرہ بانو عرف بہو بیگم کا مقبرہ ہے جو نواب شجاع الدولہ کی ملکہ کے لیے بنائی گئی یادگار ہے۔ یہ فیض آباد کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک ہے اور یہ غیر مغل مسلم فن تعمیر کا ایک قابل ذکر نمونہ ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ یادگار غفلت اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔