ببر شیر
From Wikipedia, the free encyclopedia
ببر شیر (Panthera Leo، پینتھرا لیو) جنس پینتھرا میں موجود پانچ بڑی بلیوں میں شامل خاندان گربہ کا رکن ہے۔ افریقی شیروں کی عام مستعمل اصطلاح سے مراد افریقہ کی ذیلی ببرشیروں کی انواع (species) ہیں۔ بعض شیروں کا وزن ڈھائی سو کلو گرام سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے[6] اور اس لحاظ سے یہ شیرکے بعد دوسری بڑی بلی ہے۔ جنگلی ببر شیر افریقا کے نیم صحارا علاقوں اور ایشیا (جو بھارتی گیر فورسٹ نیشنل پارک میں پائی جاتی ہے اور اس علاقے میں یہ معدومی کے خطرے سے دوچار ہے) جبکہ ببر شیروں کی دیگر انواع شمالی افریقہ اور جنوب مغربی ایشیا سے بہت پہلے غائب ہو چکی ہیں۔ آج سے دس ہزار سال قبل پیلسٹوسین ادوار کے اواخر میں ببر شیر ہی انسان کے بعد سب سے زیادہ خشکی کے رقبے پر پھیلا ہوا ممالیہ تھا۔ اس زمانے میں یہ تقریباً تمام افریقا، تمام یوریشیا مغربی یورپ سے ہندوستان اور امریکا میں يوكون سے پیرو تک پایا جاتا تھا[7]۔ببر شیر معدومی کے خطرے سے دوچار جانور ہے اور افریقی خطے میں بیسویں صدی کے دوسرے حصے میں اس کی آبادی میں 30 سے 50 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی[4]۔شیروں کی آبادی قومی پارکوں اور غیر محفوظ علاقوں میں غیر مستحکم ثابت ہوتی ہے۔اگرچہ اس کے معدوم ہونے کی وجوہات مکمل طور پرسمجھی نہیں جاسکیں لیکن مسکن سے محروم ہونا اور انسان سے سامنا ہونا جیسے امور عہد حاضر میں خطرے کی اہم وجوہات میں سے ہیں۔ افریقہ میں مغربی افریقی ببر شیروں کی آبادی معدومی کے خطرے سے دوچار ہے۔
ببر شیر | |
---|---|
صورت حال | |
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ | |
زدپذیر انواع[1] | |
اسمیاتی درجہ | نوع [2] |
جماعت بندی | |
جماعت | پستانیہ |
ذیلی جماعت | تھیریا |
طبقہ | گوشت خور جانور |
خاندان | خاندان گربہ |
سائنسی نام | |
Panthera leo[2][3] لنی اس ، 1758 | |
حمل کی مدت | |
خريطة إنتشار الكائن | |
| |
درستی - ترمیم |
ببر شیر دور: Pleistocene–Present | |
---|---|
اوکونجیمہ ،نمیبیا میں (نر) ببر شیر | |
اوکونجیمہ ،نمیبیا میں (مادہ) ببر شیرنی | |
صورت حال | |
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ | |
اسمیاتی درجہ | نوع [2] |
جماعت بندی | |
جماعت | پستانیہ |
ذیلی جماعت | تھیریا |
طبقہ | گوشت خور جانور |
خاندان | خاندان گربہ |
سائنسی نام | |
Panthera leo[2][5] لنی اس ، 1758 | |
حمل کی مدت | |
Subspecies | |
| |
| |
درستی - ترمیم |
جنگلوں میں نر ببر شیر اکثر اوقات صرف دس تا چودہ سال جی سکتے ہیں کیونکہ حریف نر شیروں سے ان کا مقابلہ ہوتا رہتا ہے لہذا چوٹ لگنے سے ان کی طول عمری کی گنجائش کم ہی رہتی ہے[8]۔جبکہ انسانی تحویل میں یہ 20 سال کی زندگی پا سکتے ہیں۔ عام طور پر یہ سوانا اور گھاس کے میدانوں میں رہتے ہیں جبکہ بعض اوقات یہ جنگل اور جھاڑیوں کو بھی مسکن بنا لیتے ہیں۔ عام حالات کے برعکس دوسری بلیوں کے مقابلے میں ببر شیر زیادہ سماجی رویہ دکھاتے ہیں۔ ایک ببر شیر کا خاندان (حرم) عام طور سے متعلقہ ببر شیرنیوں، اولادوں اور بچوں کی مختصر سی تعداد پر مشتمل ہوتا ہے۔ زیادہ تر ببر شیرنیوں کا گروہ ہی شکار میں حصہ لیتا ہے جن کے شکار میں کھروں والے جانور ہی زیادہ شامل ہوتے ہیں۔ ببر شیر سب سے اعلیٰ شکاری اور ماحول پر اثر کرنے والے شکاریوں میں سے ہے نیز وہ ایک ماہر مردار خور بھی ہے جو اپنی خوراک کا پچاس فیصد حصہ مردار گوشت کھا کر پورا کرتا ہے۔ عام حالات میں ببر شیر انسانوں پر حملہ نہیں کرتا لیکن کبھی کبھار وہ ایسا بھی کرتا ہے۔ ببر شیر دن بھر نیند لینے میں مشغول رہتا ہے اور اکثر رات کو شکار کیا کرتا ہے اگرچہ وہ دھند لکے میں بھی حملہ کیا کرتا ہے۔ [9][10]
اسے ممتاز کرنا نہایت آسان ہے، نر ببر شیر کو اس کے سر اور گردن کے گرد موجود بالوں(ایال) سے پہچانا جا سکتا ہے اور اس کا چہرہ دنیا بھر کے انسانی ثقافتوں میں سب سے معروف نشان کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی شبیہ بالائی پیلیو لیتھک (50 ہزار تا 1لاکھ سال قبل) دور سے موجود ہے۔ غاروں میں موجود انسان بھی اپنی قیام گاہ کی دیواروں پر ان کے نقش بناتے تھے۔ تمام قدیم اور قرون وسطیٰ کی ثقافتوں میں اس جانور کی مختلف حوالوں سے موجودگی ایک مسلم بات ہے۔ اس کے مجسمے، تصاویر، قومی جھنڈوں میں موجودگی، فلموں میں اور ادب میں موجودگی ایک عام بات ہے۔ رومی دور میں بھی اسے نمائش وکھیل کے لیے بادشاہان پالتے تھے اور اٹھارویں صدی سے اسے پوری دنیا میں چڑیا گھروں کی زینت بنایا جا رہا ہے۔ پوری دنیا میں چڑیا گھر ایشیائی شیروں کے ملاپ کے ذریعے اسے معدومی سے بچانے کے لیے مشترکہ کاوشیں کر رہے ہیں۔