ایمی جانسن
From Wikipedia, the free encyclopedia
ایمی جانسن (انگریزی: Amy Johnson) ابتدائی انگریز خواتین ہواباز جو لندن سے آسٹریلیا تک تنہا ہوائی جہاز اڑانے والی پہلی خاتون تھیں۔
ایمی جانسن | |
---|---|
(انگریزی میں: Amy Johnson) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جولائی 1903ء [1][2][3][4][5][6][7] کنگسٹن اپون ہل |
وفات | 5 جنوری 1941ء (38 سال)[1][2][3][4][5][6][7] |
طرز وفات | حادثاتی موت |
شہریت | متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ (–12 اپریل 1927) مملکت متحدہ |
رکنیت | خواتین انجینئرنگ سوسائٹی |
شریک حیات | جم مولیسن (29 جولائی 1932–7 فروری 1938)[8] |
مناصب | |
صدر خواتین انجینئرنگ سوسائٹی [9] | |
برسر عہدہ 1935 – 1937 | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | یونیورسٹی آف شیفیلڈ |
پیشہ | پائلٹ ، انجینئر |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
عسکری خدمات | |
شاخ | شاہی فضائیہ |
لڑائیاں اور جنگیں | دوسری جنگ عظیم |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
ایمی جانسن 1903ء میں کنگسٹن اپون ہل، یارکشائر، انگلستان میں پیدا ہوئیں۔ وہ تین بہنوں میں سب سے بڑی تھیں۔ [11] ایمی جانسن کی تعلیم بولیورڈ میونسپل سیکنڈری اسکول میں اور اعلیٰ تعلیم یونیورسٹی آف شیفیلڈ میں ہوئی، جہاں انھوں نے اقتصادیات میں بیچلر آف آرٹس ڈگری حاصل کی۔ [12] اس کے بعد وہ لندن میں ایک وکیل کی سکریٹری کی حیثیت سے کام کرتی رہیں۔ 28 جنوری 1929ء کو انھوں نے شوقیہ ہوابازی کے لیے سرٹیفکیٹ نمبر 8662 حاصل کیا، [13] اور پائلٹ کا "اے" لائسنس 1979، 6 جولائی 1929ء کو حاصل کیا۔ یہ دونوں کیپٹن ویلنٹائن بیکر کے زیر انتظام لندن ایئرپلین کلب سے حاصل کیے۔ اسی سال وہ گراؤنڈ انجینئر کا "سی" لائسنس حاصل کرنے والی پہلی برطانوی خاتون بن گئیں۔ [14]