اسٹونیا پارلیمانی انتخابات 2023ء
From Wikipedia, the free encyclopedia
ایسٹونیا میں 5 مارچ 2023ء کو 101 اراکین کو منتخب کرنے کے لیے پارلیمانی انتخابات ہوئے۔ جوری رتاس کی زیرقیادت اسٹونین سینٹر پارٹی نے 2019 ءکے اسٹونین پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت بنائی تھی۔ جس میں جوری رتاس وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ کرپشن کی تحقیقات ثابت ہونے کے بعد جنوری 2021ءمیں جوری رتاس کی حکومت کو برطرف دیا گیا تھا۔ اسٹونین ریفارم پارٹی کے کاجا کالس نے بعد میں سینٹر پارٹی کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنائی۔ کاجا کالس نے اسما پارٹی اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی اور وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ جنوری 2023ء میں، قومی انتخابی کمیٹی نے اعلان کیا کہ نو سیاسی جماعتوں اور دس انفرادی امیدواروں نے 2023ء کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اندراج کرایا ہے۔
انتخابی مہم کے دوران، 2022ء میں یوکرین پر روسی حملے اور معیشت کی وجہ سے قومی دفاع اور سلامتی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کے افراد نے بھی جنوری اور فروری 2023ء میں ان میٹنگوں میں حصہ لیا۔ غیر ملکی سفارت خانوں میں ووٹنگ 18 سے 23 فروری تک ہوئی جبکہ ووٹرز کے پاس 27 فروری سے 4 مارچ تک قبل از انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کا اختیار تھا۔ انتخابات کے نتیجے میں ریفارم پارٹی کی فتح ہوئی، جس نے مجموعی طور پر 37 نشستیں حاصل کیں، جبکہ کنزرویٹو پیپلز پارٹی آف ایسٹونیا 17 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ سینٹر پارٹی نے 16 سیٹیں جیتیں اور اسے 10 سیٹوں کا نقصان ہوا۔ جبکہ ایسٹونیا 200 نے 14 سیٹیں جیت کر ریگیکوگو میں نمائندگی حاصل کی۔