اسلام آباد ایکسپریس وے
From Wikipedia, the free encyclopedia
اسلام آباد ایکسپریس وے یا اسلام آباد ہائی وے، اسلام آباد میں ایک اہم ایکسپریس وے ہے۔ یہ ایکسپریس وے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان تیز ترین سفری سہولیات فراہم کرتا ہے، جو قومی دار الحکومت کو N-5 نیشنل ہائی وے سے ملاتا ہے۔ یہ اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کے ساتھ زیرو پوائنٹ انٹرچینج سے N-5 نیشنل ہائی وے پر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے علاقہ روات تک پھیلا ہوا ہے۔ [1] ایکسپریس وے کی کل لمبائی 28 کلومیٹر (92,000 فٹ)، دونوں طرف چھ سے دس تک لائنیں ہوتی ہیں۔
اجمالی معلومات Islamabad Expressway, Route information ...
Islamabad Expressway | |
---|---|
Islamabad Highway اسلام آباد ہائی وے | |
Route information | |
Maintained by کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (اسلام آباد) | |
Length | 28 کلومیٹر (17 میل) |
Existed | 1968–present |
Major junctions | |
North end | زیرو پوائنٹ انٹرچینج، اسلام آباد |
Major intersections | شکر پڑياں Interchange فیض آباد انٹرچینج Sohan Interchange Khanna Interchange Koral Interchange Gulberg Greens Interchange |
South end | at T Chowk, روات، مری |
Location | |
Country | پاکستان |
Highway system | |
|
بند کریں
2007 ءمیں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہائی وے پر تین نئے انٹر چینجز کورال چوک، لہترڑ روڈ اور ڈھوک کالا خان روڈ بنانے کی تجویز پیش کی تاکہ اسے سگنل فری بنایا جا سکے۔ تاہم توسیعی کام 2014 ءتک موخر کر دیا گیا [2] اس توسیع میں بعد میں ہائی وے پر موٹر سائیکل کی ایک مخصوص لین بھی شامل تھی۔ [3]