آیا صوفیہ
استنبول، ترکی میں بازنطینی یادگار / From Wikipedia, the free encyclopedia
آیا صوفیہ (قدیم یونانی: Ἁγία Σοφία؛ (لاطینی: Sancta Sophia) یا (لاطینی: Sancta Sapientia)) یا سابقہ نام، آیا صوفیہ گرجا گھر، [3] موجودہ نام آیا صوفیائے کبیر جامع شریفی (ترکی زبان: Ayasofya-yı Kebir Cami-i Şerifi)، [4] استنبول میں واقع ایک تاریخی عبادت گاہ ہے جو ماضی میں یونانی راسخ العقیدہ مسیحی جامع کیتھیڈرل، رومی کاتھولک کیتھیڈرل، عُثمانی مسجد اور سیکولر میوزیم کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔ 10 جولائی 2020ء کو صدر ترکی رجب طیب اردوغان نے حکم دیا کہ اس کو دوبارہ مسجد کے طور پر بحال کیا جائے۔[5] رومی شہنشاہ جسٹینین اول کے عہد میں اس کی سنہ 537ء میں تعمیر ہوئی، اس وقت یہ دنیا کی سب سے زیادہ جگہ رکھنے والی اور پہلی مکمل محراب دار چھت رکھنے والی جائے عبادت تھی۔ اسے بازنطینی فن تعمیر کا نچوڑ سمجھا جاتا ہے[6] اور کہا جاتا ہے کہ اس کی تعمیر سے "فن تعمیر کی تاریخ بدل گئی"۔[7]
آیا صوفیہ، استنبول | |||||||||||||||
مقام | استنبول، ترکی | ||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
نمونہ ساز | Isidore of Miletus Anthemius of Tralles | ||||||||||||||
قسم |
| ||||||||||||||
مواد | تراشیدہ پتھر اور اینٹیں | ||||||||||||||
لمبائی | 82 میٹر (269 فٹ) | ||||||||||||||
چوڑائی | 73 میٹر (240 فٹ) | ||||||||||||||
اونچائی | 55 میٹر (180 فٹ) | ||||||||||||||
تاریخ آغاز | 360 | ||||||||||||||
تاریخ تکمیل | 537؛ 1487 برس قبل (537) | ||||||||||||||
انتساب | حکمت خداوندی بحوالہ کلمۂ خدا، جو تثلیث کا دوسرا اقنوم ہے۔[2] | ||||||||||||||
ویب سائٹ | http://fatih.gov.tr/ayasofya-camii
|